we love Mandi Bahauddin

منڈی بہائوالدین: نئے پرانے امیدوار میدان میں کود پڑے (راجہ محمد ایوب)

منڈی بہاءالدین الیکشن 2024

8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں منڈی بہاؤالدین میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر مختلف جماعتوں کے 148 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں حلقہ این اے 68 سے 24، حلقہ این اے 69 سے 20، حلقہ پی پی 40 سے 20، حلقہ پی پی 41 سے 25، حلقہ پی پی 42 سے 21 اور حلقہ پی پی 43 سے 36 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

مردم شماری کے مطابق ضلع منڈی بہاؤالدین کی کل آبادی 18 لاکھ 29 ہزار 486 ہے جبکہ ضلع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 96 ہزار 197 ہے۔ این اے 68 میں ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 13 ہزار 167 ہے جبکہ حلقہ این اے 69 میں ووٹرز کی کل تعداد 6 لاکھ 1 ہزار 901 ہے۔

این اے 68 منڈی بہاءالدین-1

حلقہ این اے 68 منڈی بہاؤالدین ون میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار حاجی امتیاز احمد چوہدری انتخابی نشان ہوائی جہاز، مسلم لیگ ن کے چوہدری مشاہد رضا گجر انتخابی نشان شیر، آزاد امیدوار ممتاز احمد تارڑ انتخابی نشان حقہ، پیپلزپارٹی کے آصف بشیر بھاگٹ انتخابی نشان تیر، جماعت اسلامی کے ریاض فاروق ساہی انتخابی نشان ترازو، تحریک لبیک پاکستان کے چوہدری محمد اکرم گوندل انتخابی نشان کرین انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار حاجی امتیاز احمد چوہدری، مسلم لیگ ن کے مشاہد رضا گجر، پیپلز پارٹی کے آصف بشیر بھاگٹ، آزاد امیدوار ممتاز احمد تارڑ، جماعت اسلامی کے ریاض فاروق ساہی اور تحریک لبیک کے امیدوار چوہدری محمد اکرم گوندل اپنی کامیابی کے لئے ڈور ٹو ڈور کمپین چلا رہے ہیں. ن لیگ کے چوہدری مشاہد رضا گجر اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار حاجی امتیاز احمد چوہدری میں کانٹے کا مقابلہ ہے. جبکہ دونوں امیدوار اپنی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔

این اے 69 منڈی بہاءالدین-2

حلقہ این اے 69 منڈی بہاؤالدین 2 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری ناصر اقبال بوسال انتخابی نشان شیر، پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ کوثر خان بھٹی انتخابی نشان پیالہ، پیپلز پارٹی کے فخر عمر حیات لالیکا انتخابی نشان تیر، جماعت اسلامی کے صالح محمد رانجھا انتخابی نشان ترازو اور آزاد امیدوار سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل انتخابی نشان بوتل پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس حلقے کے تمام امیدوار اپنی کامیابی کے لیے پر امید ہیں تاہم مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری ناصر اقبال بوسال سابق ایم این اے تمام امیدواروں پر بھاری ہیں اور ان کی کامیابی یقینی ہے۔

پی پی 40 منڈی بہاءالدین-1

حلقہ پی پی 40 منڈی بہاؤالدین ون میں مسلم لیگ ن کی محترمہ حمید وحیدالدین کا انتخابی نشان شیر، تحریک انصاف کی زرناب شیر ساہی کا انتخابی نشان پریشر ککر، آزاد امیدوار ارشد محمود ککو انتخابی نشان حقہ، پی پی پی کے زوہیب الحسن کا انتخابی نشان تیر، تحریک لبیک کے سید تسنیم حسین شاہ انتخابی نشان کرین، جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو کے حسن عباس، آزاد امیدوار فاخرہ سلطان جنجوعہ انتخابی نشان ریکٹ میدان میں ہیں۔ اس حلقے سے مسلم لیگ ن کی حمیدہ وحید الدین، زرناب شیر ساہی اور ارشد محمود ککو اپنی کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔ مسلم لیگ ن کی امیدوار حمیدہ وحیدالدین انتخابی دوڑ میں آگے ہیں۔

پی پی 41 منڈی بہاءالدین-2

حلقہ پی پی 41 منڈی بہاؤالدین 2 میں مسلم لیگ (ن) کے سید طارق یعقوب رضوی کا انتخابی نشان شیر، تحریک انصاف کی حمایت یافتہ باسمہ ریاض چوہدری کا انتخابی نشان پریشر ککر، پیپلز پارٹی کے آصف بشیر بھاگٹ کا انتخابی نشان تیر، جماعت اسلامی کی حمایت یافتہ باسمہ ریاض چوہدری کا انتخابی نشان تیر ہے۔ عبدالرؤف کا انتخابی نشان ترازو ہے۔ تحریک لبیک کے محسن رضا انتخابی نشان کرین، آزاد امیدوار چوہدری شکیل گلزار انتخابی نشان حقہ، آزاد امیدوار محمد طارق تارڑ انتخابی نشان مور میں سخت مقابلہ ہے۔ اس حلقے میں باسمہ ریاض چوہدری، سید طارق یعقوب رضوی، آصف بشیر بھاگٹ، چوہدری شکیل گلزار اور محمد طارق تارڑ اپنی کامیابی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اور اپنی جیت کے لیے پر امید ہیں۔

پی پی 42 منڈی بہاءالدین-3

حلقہ پی پی 42 منڈی بہاؤالدین 3 میں مسلم لیگ (ن) کے خالد محمود رانجھا انتخابی نشان شیر، آزاد امیدوار سابق چیئرمین ضلع کونسل منڈی بہاؤالدین چوہدری غلام حسین بوسال حقہ، تحریک انصاف لے حمایت یافتہ ساجد احمد خان بھٹی انتخابی نشان گدھا گاڑی اور پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ فخر عمر حیات لالیکا تیر کے انتخابی نشان پر حصہ لے رہے ہیں جبکہ تحریک لبیک کے ظفر اقبال کرین، جماعت اسلامی کے محمد اعظم رانا ترازو اور آزاد امیدوار وسیم افضل چن بکری کے انتخابی نشان پر حصہ لے رہے ہیں۔

پی پی 43 منڈی بہاءالدین-4

صوبائی حلقہ پی پی 43 منڈی بہاؤ الدین فور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری اختر عباس بوسال امیدوار ہیں۔ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ چوہدری محمد نواز پنجوتھہ انتخابی نشان طوطا ، جماعت اسلامی کے زاہد عمران گوندل انتخابی نشان ترازو، تحریک لبیک کے شہزاد اللہ چٹھہ کرین، آزاد امیدوار وسیم افضل چن بوتل کے نشان پر صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں ضلع منڈی بہاؤالدین میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں کے لیے امیدوار گھر گھر جا کر انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

8 فروری 2024 کا طلوع ہونے والا سورج کس امید اور کے لئے کامیابی لے کر آئے گا اس کا فیصلہ الیکشن کے دن ہی ہو گا۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین شاہد عمران مارتھ، ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال میں اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر یاسر حمید عباسی اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر شیخ محمد اقبال نے شرکت کی۔ تمام امیدواران اور ان کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔

تحریر
راجہ محمد ایوب
Raja Muhammad Ayyub

منڈی بہائوالدین: نئے پرانے امیدوار میدان میں کود پڑے (راجہ محمد ایوب)“ ایک تبصرہ

  1. اس دفعہ انتخابات میں مقابلہ جہالت اور شعور ے درمیان میں ہوگا… اور عوام کافی حد تک باشعور ہو چکی ہے… حق سچ جیتے گا … انشاء اللہ

اپنا تبصرہ لکھیں