میٹرک کا پیپر دے کر واپس آنے والے دو طالبعلم موٹر سائیکل حادثے میں فوت ہو گئے۔ حادثہ واڑہ بالیاں کے قریب پیش آیا۔ دونوں بچوں کا تعلق لکھنے والا سے ہے۔
Category: تصویریں
-
سڑک پر گریا گیا بھوسہ آنکھوں میں دھول مٹی/ بھوسہ جانے سے کوئی حادثہ پیش آ سکتا ہے
ایک بہت ہی اہم ایشو پر توجہ ایک پیج ممبر نے کرائی ہے۔ یہ ضلع منڈی بہاوالدین کی ایک کارپٹ روڈ ہے۔ اس پر سڑک پر یقینا تیز رفتار ٹریفک کا گزر ہوتا ہے۔
تصویر سے آپ اصل مسئلہ سجھ سکتے ہیں۔ سڑک کو ہم نے اپنی جاگیر سمجھا ہوا ہے۔ جس جو دل چاہے پبلک پراپرٹی کے ساتھ کرے۔ اب یہاں “غربت” کارڈ بھی کھیلا جائے گا۔ کہ ان کے پاس کوئی اور جگہ نہیں ہے۔
سڑک پر بیج نکالنے کے لیے پڑا “شٹالہ و لوسن” گاڑیوں کے انتہائی خطرناک
یہ ایک احمقانہ غلطی ہے۔ اس سے گاڑی خصوصا موٹرسائیکل سلپ ہو سکتا ہے۔ آنکھوں میں دھول مٹی/ بھوسہ جانے سے بائیک چلانے والے کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ انسانی جان ان جیسی فضول حرکتوں سے کہیں زیادہ قیمتی ہے۔
اس عمل کی حوصلہ شکنی کیجیئے۔ جس علاقے میں ایسا کیا جا رہا ہو ان کو سمجھانے کی کوشش کریں۔
-
انڈونیشیا میں 3 ٹانگوں والے جڑواں بچوں کی پیدائش
جکارتہ: انڈونیشیا میں انتہائی نایاب واقعے میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس طرح جڑے ہوئے ہیں کہ ان کی تین ٹانگیں، چار بازو اور ایک عضو تناسل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کو اوپری دھڑ کی بجائے جسم کے نچلے حصے میں جوڑا ہوا ہے۔ اس قسم کی پیدائشی نقص انتہائی نایاب ہے۔ اتنا نایاب کہ یہ دو ملین میں صرف ایک بار ہوتا ہے۔
بھارت میں نصف بدن تک بالوں سے بھرے بچے کی پیدائش
ان جڑواں بھائیوں کے جسم کے تمام حصے اس وقت کام کر رہے ہیں سوائے ایک ٹانگ کے۔ ان بچوں میں مثانہ، مقعد اور آنتوں کی نالی ہے۔ تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لڑکے کا ایک گردہ ٹھیک سے کام نہیں کر رہا جبکہ دوسرے کا صرف ایک گردہ ہے۔
Image by Express News حمل اور پیدائش کے دونوں مراحل میں زندہ رہنا کسی معجزے سے کم نہیں ہے کیونکہ 60% سے زیادہ کیسوں میں ایک جڑواں یا تو مر جاتا ہے یا مردہ پیدا ہوتا ہے۔
فی الحال، بچوں کو اپنے پہلے تین سال تک لیٹنا پڑتا ہے کیونکہ ان کے جسم کی اندرونی ساخت انہیں آزادانہ طور پر حرکت کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ سرجنوں نے اس کی تیسری ٹانگ کاٹ دی، جو کہ بیکار تھی، اس کے کولہوں کو مستحکم کرنے کے لیے تاکہ وہ کم از کم کبھی کبھی بیٹھ سکے۔
-
لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین ڈی پی او منڈی بہاءالدین تعینات
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 12 ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان احمد محی الدین کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین تعینات کردیا گیا. ڈی پی او منڈی بہاؤالدین رضا صفدر کاظمی کورس پر روانہ. نوٹیفیکیشن جاری.
ضلع منڈی بہاءالدین میں 1 سال سے زائد عرصہ تک تعینات رہنے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی کو تبدیل کر کے لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کو منڈی بہاءالدین کا نیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے.
سید رضا صفدر کاظمی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین تعینات
سید علی کو ڈی پی او ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیا.ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کو ڈی پی او سرگودھا تعینات کردیا گیا. بلال ظفر شیخ کو ڈی پی او شیخوپورہ تعینات کردیا گیا. کامران ممتاز کو ڈی پی او لودھراں تعینات کردیا گیا . ڈی پی او لودھراں حسام بن اقبال کورس پر روانہ
مستنصر عطا باجوہ کو ڈی پی او گجرات تعینات کردیا گیا. ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کورس پر روانہ . محمد عبداللہ لک کو ڈی پی او بھکر تعینات کردیا گیا. ڈی پی او بھکر محمد نوید کو اے آئی جی فنانس تعینات کردیا گیا. ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کو اے آئی جی آپریشنز تعینات کردیا گیا.
-
غلط پارکنگ سے نمٹنے کیلئے منڈی بہاءالدین میں لفٹر ایکٹو کر دئیے گئے
ہیڈ آف پولیس ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات /ویژن کے پیش نظر ڈی پی او منڈی بہاوالدین رضا صفدر کاظمی صاحب کی خصوصی ہدایت اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر منڈی بہاوالدین محمد اسلم گوندل کی خصوصی کاوش سے منڈی بہاؤالدین میں ٹریفک پولیس نے لفٹر منگوا لیے.
جی ہاں اب غلط پارکنگ کرنے والے ہو جائیں ہوشیار .ٹریفک پولیس منڈی بہاؤالدین کی طرف سے شہریوں اور عوام الناس کو غلط پارکنگ کرنے سے سختی سے منع کیا جا رہا ہے کیوں کہ اب خلاف ورزی کرنے والوں کی گاڑیاں اٹھا لی جائیں گی اور ان کے خلاف کاروائی کر کے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر منڈی بہاؤالدین محمد اسلم گوندل نے کہا کہ اب شہر میں رانگ پارکنگ کے خلاف کاروائی کیلئیے ٹریفک پولیس منڈی بہاءالدین نے 2 لفٹر منگوا لیے ہیں اب جو بھی غلط پارکنگ کریں گے ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی اور جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے
شہریوں اور عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوۓ اپنی گاڑیوں کو رانگ پارکنگ میں مت کھڑا کریں. ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے.
-
پوسٹ آفس پھالیہ قدیمی کھنڈر کا منظر پیش کرتے ہوئے 8 سالوں سے حکمرانوں کی توجہ کا منتظر
ضلع منڈی بہاؤالدین پھالیہ جہاں پوسٹ آفس کی ناگفتہ بہ حالت جو کسی قدیمی کھنڈر کا منظر پیش کرتے ہوئے 8 سالوں سے حکمرانوں کی توجہ کی منتظر ہے. پھالیہ ڈاکخانہ کی بلڈنگ ناکارہ ہونے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے رونما ہونے سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بلڈنگ کو خالی کروا لیا گیاتھ اور ڈاک خانہ کرائے کی بلڈنگ میں منتقل کر دیا گیا.
آٹھ سالوں سے حکومتیں بنتی اور گرائی جاتی رہیں مگر تاحال پھالیہ ڈاکخانہ کی نئی بلڈنگ تعمیر نہ کی جا سکی جس کے نتیجہ میں شہر کا کوڑا کرکٹ کتے بلیوں اور منشیات کے عادی افراد سمیت مشکوک محرکات کی آماجگاہ بن چکا ہے. شہر کے وسط میں کروڑوں مالیت کی قیمتی جگہ اپنی ویرانی کی داستان بنی ہوئی ہے.
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آٹھ سالوں سے دو بار وفاقی حکومت کے نمائندگان پھالیہ ڈاکخانہ کی بلڈنگ کا دورہ کر چکے ہیں مگر کسی قسم کی کوئی پیش رفت عمل میں نہ لائی جا سکی. اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ آفس اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی ملحقہ پھالیہ ڈاکخانہ کی بلڈنگ حکمرانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے بھوت بنگلہ بنا ہوا ہے .
اہلیان تحصیل پھالیہ نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین و وفاقی افسران بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور پھالیہ شہر میں ڈاکخانہ کی خوبصورت بلڈنگ از سر نو تعمیر کی جائے اور پرانی بلڈنگ پھالیہ ڈاکخانہ میں رات کی تاریکیوں میں ہونے والے محرکات کی روک تھام میں عملی اقدامات کئے جائیں
-
ممز کمپیوٹر کالج منڈی بہاوالدین میں ریسکیو 1122 نے طلبا و طالبات کو زندگی بچانے کی بنیادی مہارتیں سکھائی
پاکستان لائف سیور پروگرام کے تحت MIMS Institute کے طلباء اور طالبات کو زندگی بچانے کی بنیادی مہارتیں سکھائی گئیں. اس تربیت میں ریسکیو 1122 کی ذمہ داریاں، خون روکنے کے طریقے، ہڈی ٹوٹنے کی صورت میں بطور فرسٹ ریسپانڈر علاج اور اچانک دل بند ہونے کی صورت میں دل اور پیپھڑوں کو بحال کرنے کے طریقے سکھائے گئے۔
اگر آپ بھی لوگوں کی جان اصول و ضوابط کے مطابق بچانا چاہتے ہیں تو اپنے علاقہ کے قریبی ریسکیو 1122 کے دفتر میں رابطہ کریں یا پلے سٹور سے “PAK LIFE SVER ” اور ” RESCUE CADET CORPS” ایپلیکیشن ڈاون لوڈ کرکے امتحان پاس کریں اور ریسکیو 1122 کے محفوظ معاشرہ کے خواب کی تکمیل کریں۔
منڈی بہائوالدین میں Art Exhibition کا انعقاد کیا گیا، ویڈیو دیکھیں
https://www.facebook.com/watch/?v=286901344264177
-
سی آئی اے پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم جاں بحق
منڈی بہاؤالدین میں سی آئی اے پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک ملزم زیر حراست دم توڑ گیا جس کے لواحقین نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین میں احتجاج کیا اور پولیس اہلکاروں پر مبینہ تشدد کا الزام لگایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے انچارج سی آئی اے اور ایس ایچ او تھانہ ملکوال سمیت 9 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
https://www.24urdu.com/digital_images/large/2023-10-11/news-1696971847-1502.jpeg
ایف آئی آر کے مطابق ضلع شیخوپورہ کے رہائشی ثمر عباس سے قتل کے مقدمے میں ملوث ہونے کی تفتیش کی گئی۔ اسے مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور حالت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے میں نامزد ملزمان میں ایس ایچ او ملکوال شاہد تارڑ اور انچارج سی آئی اے قاسم ممتاز شامل ہیں۔
اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
-
منڈی بہاءالدین میں 12ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا
ڈپٹی کمشنرشاہد عمران مارتھ اور ڈی پی او رضا صفدر کاظمی نے کہا ہے کہ علمائے کرام عوام میں ہم آہنگی، محبت و اخوت اور برداشت کو فروغ دے کر امن و سلامتی کی فضا برقرار رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ، ملک کو انتشار نہیں بلکہ ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں امن و امان کی فضا بر قرار رکھنے اور 12ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ۔
منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 20ستمبر 2023 ) ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی میرج ہال میں 12ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد ، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، سی او ایم سی، انچارج ریسکیو 1122، ممتاز علمائے کرام، سول سوسائٹی اور انجمن تاجران کے رہنماﺅں سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منڈی بہاﺅالدین کے علمائے کرام ہمیشہ محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں، یہی جذبہ ربیع الاول کے دوران بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام مل کر اپنے اندر اتفاق ،اتحاد و بھائی چارے کی فضاءکو قائم رکھیں اور برداشت اور رواداری کی مثبت سوچ کو فروغ دیں۔ ہم سب نے مل کر ضلع کے امن کو قائم رکھنا ہے۔
12 Rabi Ul Awal 2023 Date In Pakistan – Public Holidy
تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں کے سٹیک ہولڈزر کے ساتھ میٹنگز کریں اور 12ربیع الاول کے حوالے سے منعقدہ جلوسوں کے روٹس کا از خود معائنہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی، پیچ ورکس، سٹریٹ لائٹس، بجلی کی لٹکتی تاروں کی درستگی کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کے دوران ضلع کے تمام سرکاری سکولوں میں تلاوت، نعت اور سیرت نبیﷺ کے موضوع پر تقاریری مقابلہ جات منعقد کروائے جائیں گے اور سرکاری دفاتر کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔
ڈی پی او رضا صفدر کاظمی نے کہا کہ ضلع میں امن ورواداری اور اتحاد ویگانگت کی فضا کو مزید مستحکم بنانے کیلئے حسب روایت مثالی کوششیں جاری رکھی جائیں گی اور معاشرے میں امن دوستی کے جذبہ کو فروغ دینے میں بھرپور معاونت کی جائے گی تاکہ ضلع کی پرامن فضا کو شرپسندی سے محفوظ رکھاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ 12ربیع الاول کے موقع پرانتظامی امور کی عمدہ تکمیل سمیت فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات مربوط انداز میں برقرار رکھنے کیلئے اراکین کمیٹی کی تجاویز ومشاورت کواولین ترجیح دی جائے گی۔
اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور گزارشات پیش کیں۔ڈپٹی کمشنر نے مسائل کے حل اور تجاویز پر عمل کی یقین دہانی کروائی ۔ علمائے کرام اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں امن و امان کو فروغ دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ باہمی کوارڈینیشن کے ذریعے مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
انجمن تاجران اور ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے ضلع بھر میں جاری صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن میں انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی اور ضلعی انتظامیہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔
-
سپیریئر یونیورسٹی منڈی بہاءالدین کے فارغ التحصیل طلباء میں اسناد تقسیم
منڈی بہاؤالدین(نامہ نگار) سپیرئیر کالج کے زیراہتمام میگا ایونٹ کا انعقاد، طلبہ کے مابین سٹیج پرفارمنسز کے دلچسپ مقابلے، فارغ التحصیل ہونے والے طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے سپیرئیر کالج کے کیمپس فار یونیورسٹی پروگرامز کے زیراہتمام میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کے مابین دلچسپ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ بچوں نے پنجابی ثقافت، بھنگڑا، غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے کے نقصانات، معاشرہ کے مختلف رنگوں سے متعلق خاکے پیش کئے، طالبات نے سماجی برائیوں کی بھرپور عکاسی کی اور نسل نو کو اپنی روایات، تہذیب سے جُڑے رہنے کا درس دیا جس پر حاضرین نے بھرپور داد دی۔
سپیرئیر کالج کے طلبہ کی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا انعقاد کیا گیا
تقریب میں سپیرئیر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد ریاض، پروجیکٹ ڈائریکٹر حامد یوسف خان، پروجیکٹ مینیجر میاں محمد عرفان، ریجنل ڈائریکٹر محمد سلیم مغل، ڈائریکٹر سپیرئیر کالج منڈی بہاؤالدین ذاکر حسین، پرنسپل سپیرئیر گروپ آف کالجز منڈی بہاؤالدین محمد حفیظ ملک، پرنسپل سپیرئیر کالج کیمپس فار یونیورسٹی پروگرامز محمد حفیظ شیخ، پرنسپل سیرئیر کالج منگھووال سید کاشف رضا، پرنسپل سپیرئیر کالج پھالیہ عدیل شہزاد، وائس پرنسپل سپیرئیر کالج کیمپس فار یونیورسٹی کیمپس عبدالفاروق ڈائریکٹر بریکو انٹرنشینل حسنین تارڑ سمیت دیگر مہمانان گرامی نے شرکت کی.
مہمانوں کو یادگاری شیلڈز دی گئیں جبکہ تقریب کے آخر میں کیمپس فار یونیورسٹی پروگرامز سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء و طالبات میں اسناد و انعامات تقسیم کئے گئے۔ بعدازاں شرکاء کو پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا.