Category: منڈی بہاوالدین

  • ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    تھانہ کٹھیالہ شیخاں کی حدود میں گاؤں جیہ میں پولیس چھاپے کے دوران فائرنگ سے ایس ایچ او قصوار عثمان اور کانسٹیبل نعمان زخمی ہو گئے۔

    گاؤں جیہ میں اظہر پارٹی اور منظور پارٹی کے درمیان زمین کے تنازعے پر کشیدگی کافی عرصے سے جاری تھی، جو اب کئی فوجداری مقدمات تک جا پہنچی ہے۔ دونوں گروپوں کے خلاف متعدد ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں، جن میں اقدامِ قتل، بدنیتی سے حملہ اور ہتھیاروں کے استعمال کی دفعات شامل ہیں۔

    گزشتہ شب پولیس کو اظہر گروپ کے بعض جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر ایس ایچ او تھانہ کٹھیالہ شیخاں قصوار عثمان نے نفری کے ہمراہ کارروائی کی۔ چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او کے کندھے اور کانسٹیبل نعمان کی ٹانگ پر گولیاں لگیں۔ دونوں زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے .

    علاقے میں بھاری نفری تعینات کر دی ہے اور مقدمہ نمبر 491/25 زیر دفعات 324، 353، 186، 216، 148، 149 تعزیرات پاکستان اور 7-اے ٹی اے درج کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی کارروائی میں ایک ملزم غلام محمد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

    واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور پولیس پر حملہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

  • شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    لاہور ہائیکورٹ میں شہری کی عدم بازیابی کیس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر پولیس افسران پیش ہوئے۔ عدالت نے آئی جی پولیس کو مغوی کی بازیابی کے لیے 15 جولائی تک کا وقت دے دیا۔ عدالت نے آئی جی پنجاب کو اغوا کاروں سے متعلق وارنٹ حاصل کرنے اور پنجاب کے پولیس افسران کو قانون سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    جسٹس فاروق حیدر نے منڈی بہاءالدین کے شہری عثمان علی کی درخواست پر سماعت کی۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور، پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ، ڈی پی او منڈی بہاؤالدین وسیم احمد اور دیگر پولیس افسران اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد ادریس بھٹی کے ہمراہ پیش ہوئے۔

    اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد ادریس بھٹی نے آئی جی پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پیش کی۔ آئی جی پنجاب اور آر پی او گوجرانوالہ نے مغوی کی بازیابی کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ ملزم گوجرانوالہ میں قتل کے مقدمے میں اشتہاری ہے۔

    آر پی او گوجرانوالہ نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کے لیے کوئی قدم اٹھایا گیا ہے؟ پولیس افسران کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کے لیے متعلقہ عدالت کو خط لکھا ہے لیکن ابھی تک متعلقہ عدالت سے منظوری نہیں لی۔

    جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ اگر کسی شخص کو ڈکلیئر کر دیا جائے تو وہ اپنے تمام قانونی دفاعی حقوق سے محروم ہو جاتا ہے۔ اشتہاری شخص کو آئینی درخواست کا حق بھی حاصل نہیں ہوتا۔

    عدالت نے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین وسیم احمد کے غیر تسلی بخش جواب دینے پر برہمی کا اظہار کیا۔ فاضل جج نے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مغوی علی حسن کو کہاں سے اغوا کیا گیا تھا اہل علاقہ کے بیانات کیوں ریکارڈ نہیں کیے گئے؟

    اگر مغوی شخص پہلے ہی ڈیکلیئرڈ شخص ہے تو اس کے خلاف درج ایف آئی آر کیسے درست ہو سکتی ہے؟ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی۔

  • شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر کے بعد بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا نظام آنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج 16 جون تک مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، آج سے مغربی ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا میں بارش کا امکان ہے۔ حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ میں بھی ابر آلود موسم رہے گا۔

    لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • کبڈی فائنل میں منڈی بہاءالدین کی ٹیم 36-27 سے جیت گئی

    کبڈی فائنل میں منڈی بہاءالدین کی ٹیم 36-27 سے جیت گئی

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق جاری ڈویژنل سطح پر جاری ”انٹر ڈسٹرکٹ سمر گیمز“ 2025 کے مختلف کھیلوں کے مقابلے اختتام کو پہنچ گئے۔

    محکمہ کھیل کے زیراہتمام منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال کے اضلاع میں کبڈی، والی بال، فٹ بال، کرکٹ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

    ڈسٹرکٹ انٹر کالجیٹ سپورٹس ایونٹ کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں افتتاح

    کبڈی کے فائنل میں منڈی بہاؤالدین اور گجرات کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں جس میں منڈی بہاءالدین کی کبڈی ٹیم نے 36-27 سے کامیابی حاصل کی۔ آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

  • وفاقی محتسب کے تحت 25 جون کو منڈی بہائالدین میں کھلی کچہری لگائی جائے گی

    وفاقی محتسب کے تحت 25 جون کو منڈی بہائالدین میں کھلی کچہری لگائی جائے گی

    انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا خواجہ سیف الرحمن نے بتایا ہے کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی خصوصی ہدایت پر 25 جون 2025 بروز بدھ صبح 10 بجے ضلع کونسل ہال، منڈی بہاءالدین میں وفاقی محکموں کی بدانتظامی کے خلاف عوامی شکایات سننے کے لیے کھلی کچہری لگائی جائے گی۔

    منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 12جون 2025)عوام الناس وفاقی اداروں جن میں گیپکو، سوئی گیس، پاسپورٹ آفس، پاکستان ریلوے، پاکستان پوسٹ آفس، نیشنل بنک آف پاکستان، پوسٹل لائف انشورنس، سٹیٹ لائف انشورنس، ائیرپورٹ، کسٹم، ایف آئی اے پولیس، نادرا ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ، بیت المال، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور دیگر وفاقی محکمہ جات کے بارے اپنی شکایات تحریری طور پر جمع کروا سکتے ہیں۔

    انہوں نے اپیل کی کہ عوام الناس اپنی جائز شکایات کے ازالہ کے حوالے سے کھلی کچہری میں پیش ہوں۔

  • جعلی کھاد فروخت کرنے پر دوکاندار گرفتار

    جعلی کھاد فروخت کرنے پر دوکاندار گرفتار

    تابش ٹریڈرز پھالیہ روڈ منڈی بہاءالدین جعلی کھاد فروخت کرنے پر گرفتار. ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) منڈی بہاءالدین کی جعلی کھاد بیچنے والے شہروز خان کے خلاف کاروائی۔

    منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 12جون 2025) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت( توسیع) شیخ محمد اقبال نے تابش ٹریڈرز پھالیہ روڈ منڈی بہاءالدین سے چارکول کراپ سپلیمنٹ (زنک کھاد) کا سیمپل لے کرلیبارٹری سے تجزیہ کروایا تو مذکورہ کھاد بالکل جعلی اور غیر معیاری نکلی۔

    جس پر شیخ محمد اقبال نے تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروا کر تابش ٹریڈرز کے مالک شہروز خان ولد شمیم اختر کو موقع پر گرفتا ر کروا کر حوالہ پولیس کر دیا۔

    کاشتکاروں نے محکمہ زراعت (توسیع) کے اس اقدام کو سراہا اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم سے اپیل کی کہ کسانوں کا استحصال کرنے جعل سازوں اور جعلی کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسا مکرہ دھندہ کی کوئی کوشش نہ کرے۔

  • 8RD نہر میں خودکشی کرنے والے نوجوان کی میت 4 روز بعد مل گئی

    8RD نہر میں خودکشی کرنے والے نوجوان کی میت 4 روز بعد مل گئی

    منڈی بہاءالدین، رسول قادر آباد نہر میں ڈوبنے والے کوٹ بلوچ کے نوجوان اکرام اللہ کی میت 4 دن بعد چورنڈ / بوہت کے قریب سے مل گئی۔

    4 روز قبل کوٹ بلوچ کے رہائشی نوجوان اکرام اللہ ولد کفایت اللہ نے گھریلو جھگڑے پر 8 آر ڈی پل سے نہر میں چھلانگ لگا دی تھی۔

  • بس کی چھت پر مسافروں کو بٹھانے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کا آغاز

    بس کی چھت پر مسافروں کو بٹھانے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کا آغاز

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس نے چھت پر سواریاں بٹھانے والے ڈرائیورز حضرات کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

    منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 11 جون 2025) اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک راشد بشیر نے کہا ہے کہ گاڑی کی چھت پر سواریاں بٹھانے والے کسی ڈرائیور سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ڈرائیور حضرات سیٹوں کی تعداد کے حساب سے ہی سواریاں بٹھائیں۔

    اسی حوالے سے ڈی ایس پی ٹریفک راشد بشیر کا لاری اڈا پر اڈا مالکان، ڈرائیورز اور مینجرز کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ چھت پر مسافروں کو بٹھانے والے ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی اور گاڑی کو بھی بند کر دیا جائے گا۔

    ڈی ایس پی ٹریفک نے بتایا کہ اوورلوڈنگ اور مسافروں کو چھت پر بٹھانے پر 35 چالان کر کے 5 ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جانوں کی خاطر ایسی کاروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

  • عید الاضحی کے موقع پر منڈی بہاءالدین سے 1635 ٹن جانوروں کی لاشیں اٹھائی گئیں

    عید الاضحی کے موقع پر منڈی بہاءالدین سے 1635 ٹن جانوروں کی لاشیں اٹھائی گئیں

    منڈی بہاوالدین(بیورو رپورٹ) عید کے موقع پر جانوروں کی الائشوں کو فی الفور ٹھکانے لگا کر جی ڈبلیو ایم سی کے عملے نے عوام کے دل جیت لئے .

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت منڈی بہاوالدین جی ڈبلیو ایم سی کے ورکرز نے تحصیل انچارج میینجر ارشد ڈوگر کامران بٹ ڈسرکٹ منیجر ڈائیو عمر طور ڈسڑکٹ مینجر جی ڈبلیو ایم سی کی قیادت میں دن رات ایک کرتے ہوئے منڈی بہاءالدین شہر سے 1،635ٹن جانوروں کی الائشوں کو اٹھایا جس پر مقامی حلقوں نے مریم نواز کا بھر پور شکریہ ادا کیا.

    ضلع بھر میں بہترین صفائی کا انتظام کرنے پر ان مجاہدوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی عید کی خوشیاں ہم پر قربان کیں.

    اس موقع پر مزید ڈسڑکٹ انچارج کامران بٹ نے کہا کہ ہم منڈی بہاوالدین کو صفائی کے حوالے سے ایک مثالی ضلع بنائیں گے اور جو کوئی کمی رہ گی ہے وہ روزانہ کی بنیاد پر اولین فرصت میں مکمل کیا جائے گا

  • کوٹ جھرانہ کا رہائشی طالب علم انگلینڈ میں انتقال کر گیا

    کوٹ جھرانہ کا رہائشی طالب علم انگلینڈ میں انتقال کر گیا

    کوٹ جھرانہ ضلع منڈی بہاءالدین سے تعلق رکھنے والے تیمور سکندر جو کہ تعلیم کے سلسلہ میں انگلینڈ میں مقیم تھے، بوجہ بیماری وفات پا گئے ہیں۔

    ان کی نماز جنازہ کل 11 جون 2025 کو سہ پہر 4 بجے کوٹ جھرانہ میں ادا کی جائے گی۔

    کیلیفورنیا ٹریفک حادثے میں جاں بحق پاکستانی طالب علم مانو چک میں سپرد خاک

  • قادر آباد: خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار

    قادر آباد: خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار

    منڈی بہاءالدین: اجتماعی زیادتی کیس/ ڈی پی او کا فوری نوٹس، مرکزی ملزمان گرفتار.

    تھانہ قادرآبادکی حدود میں واقع گاؤں چیتو میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کےواقعے کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔

    تھانہ قادرآباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان ولید احمد ولد محمد نواز اورعلی ولد ظفر اقبال کو گرفتار کر لیا ہے۔
    خاتون کو اجتماعی زیادتی کی نیت سے اغوا کرنے والے ملزمان گرفتار
    ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

  • کیلیفورنیا ٹریفک حادثے میں جاں بحق پاکستانی طالب علم مانو چک میں سپرد خاک

    کیلیفورنیا ٹریفک حادثے میں جاں بحق پاکستانی طالب علم مانو چک میں سپرد خاک

    نیویارک: کیلیفورنیا میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پاکستانی طالب علم کی نماز جنازہ کے بعد منڈی بہاؤالدین کے علاقے مانو چک میں تدفین کردی گئی۔

    نوجوان اور ذہین طالب علم 22 سالہ اردشیر چدھڑ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ چوہدری ظفریاب چدھڑ کا اکلوتا بیٹا تھا۔ اردشیر چدھر گزشتہ ہفتہ کی صبح اسٹینفورڈ یونیورسٹی کیمپس کے قریب ایک کار کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا جب وہ اپنی الیکٹرک بائیک پر یونیورسٹی کیمپس جارہے تھے۔

    یہ المناک حادثہ 31 مئی کی صبح 3 بجے سٹینفورڈ سٹیڈیم کے قریب پام ڈرائیو اور اربورٹم روڈ کے چوراہے پر پیش آیا۔اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے طالب علم اردشیر کا تعلق پاکستان کے ضلع منڈی بہاءالدین کے گاؤں مانو چک سے تھا۔

    اردشیر نے 2023 میں اپنے انسٹاگرام پیج پر لکھا تھا کہ وہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم سے پہلے سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات کا مطالعہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ تخلیقی تحریر، ادب اور چائنا اسٹڈیز میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔

    اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے طلباء کے امور کے نائب پرووسٹ، مائیکل راسموسن نے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ایک تعزیتی پیغام میں لکھا، “ہمیں اردشیر کی اچانک موت سے بہت دکھ ہوا ہے، جو ایک المناک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔” “ہم ان کے خاندان اور دوستوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ میری لینڈ میں پیدا ہونے والے اردشیر 2023 کے موسم خزاں میں پاکستان سے سٹینفورڈ یونیورسٹی آئے تھے۔”

    سٹینفورڈ میں رہتے ہوئے، اردشیر نے مختلف قسم کے علمی اور پیشہ ورانہ دلچسپیوں کی کھوج کی، جس میں الفا کاپا پی ایس آئی اور پری لاء سوسائٹی کی رکنیت بھی شامل ہے۔ اردشیر اسٹینفورڈ ڈیموکریٹس کے موجودہ صدر تھے۔ اردشیر نے یونیورسٹی کے اخبار “اسٹینفورڈ ڈیلی” کے لیے مضامین بھی لکھے۔