ecp

کمشنر راولپنڈی جھوٹ بول رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کر دیا

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی نے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق جھوٹ بولا۔ میں اس کے الزامات کی تردید کرتا ہوں۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کے معاملے پر میری کمشنر راولپنڈی سے کبھی کوئی بات نہیں ہوئی، انہوں نے میرا نام لے کر جھوٹ بولا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کمشنر راولپنڈی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر یا الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے کسی اہلکار نے آج تک کمشنر راولپنڈی کو انتخابی نتائج تبدیل کرنے کی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔

سکندر سلطان راجہ نے مزید کہا کہ کسی بھی ڈویژن کا کمشنر نہ تو ڈی آر او، آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر ہے اور نہ ہی انتخابات کے انعقاد میں اس کا کوئی براہ راست کردار ہے۔ تاہم الیکشن کمیشن اس معاملے کی جلد از جلد انکوائری کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں