پاکستان تحریک انصاف آج انتخابی نتائج میں تاخیر اور دھاندلی کے خلاف پنجاب کے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کرنے جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں مختلف مقامات کا باقاعدہ انتخاب کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے 17 فروری بروز ہفتہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا، اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے ایکس اکاؤنٹ پر مقامات کا اعلان کیا۔حماد اظہر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وسطی پنجاب میں 10 مقامات پر احتجاج کیا جائے گا.
سنٹرل پنجاب کے پرامن احتجاج کے مقامات۔ pic.twitter.com/sV0go1FfA3
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) February 16, 2024
جن میں لاہور کے پریس کلب پر، قصور کے مسجد چوک، نکانہ کے کچہری چوک، ناروال کے فیض احمد فیض پارک، گجرات کے جی ٹی ایس چوک، حافظ آباد کے پریس کلب، گجرانوالہ کے نوشہرہ ورڈ الراہی اسپتال چوک، منڈی بہاؤالدین کے پریس کلب اور ملکوال چوک، شیخوپورہ صدرکےعلاقے اور سیالکوٹ کے کچہری چوک پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔
سانحہ 9 مئی کے واقعات؛ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور
جبکہ شمالی پنجاب میں احتجاجی مقامات سے متعلق کہنا تھا کہ راولپنڈی کے علاقے ایف 9 پارک، جہلم کے الیکشن کمیشن آفس، چکوال تلاگنگ کے پریس کلب، اٹک کے فواہ چوک، خوشاب کے ڈی سی آفس، بھکر کے زیم والا تحصیل کلر کوٹ، سرگودھا کے قینچی موڑ اور میانوالی کے روکھڑی موڑ پر پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔
جنوبی پنجاب سے حماد اظہر نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں پرامن احتجاج کیا جائے گا۔ جس کے لیے نگانہ چوک ملتان، فرید گیٹ بہالپور اور ٹریفک چوک ڈی جی خان کے مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔