منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 25 جولائی 2024) وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ضلع کونسل کے بیلدار محمد زمان مرحوم کی بیوہ پروین بی بی کو 30 لاکھ روپے کا ڈیتھ کلیم اور پینشن کا چیک دے دیا۔
اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل طارق ضیاء اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی بر وقت امداد کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے آسیہ بی بی کو پچاس ہزار روپے کا امدادی چیک دیا
انہوں نے ہدایت کی کہ ریٹائرڈ اور وفات پانے والے ملازمین کو چیک کی تقسیم حقداران تک شفاف انداز میں بر وقت ہونی چاہیئے۔ ضلع کونسل کے بیلدار محمد زمان مرحوم کی بیوہ پروین بی بی نے بروقت ڈیتھ کلیم اور پینشن کا چیک تقسیم کرنے پر وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔