Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

  • منڈی بہاءالدین
  • ریٹ لسٹ
  • میرا گائوں
  • قومی
  • موسم

الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 69 منڈی بہاؤالدین کے حتمی نتائج روک لیے

Mandi Bahauddin Election Results

Written by

www.mbdinnews.com

in

الیکشن 2024, پاکستان, منڈی بہاوالدین

الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 69 منڈی بہاؤالدین کے غیر حتمی نتائج روک لیے۔ منڈی بہاؤالدین کے پی پی 43 کے ریٹرننگ آفیسر کو بھی حتمی نتائج دینے سے روک دیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے متعدد قومی اور صوبائی حلقوں کے غیر حتمی نتائج کا اجرا روک دیا ہے۔ ممبر سندھ نثار درانی اور ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بنچ نے الیکشن کمیشن میں انتخابی عذر کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران رکن سندھ نثار درانی نے کہا کہ ہارنے والا جشن منا رہا ہے، جیتنے والا دھاندلی کے الزامات لگا رہا ہے، یہ رویہ کب تک چلے گا۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ آر اوز نے بیشتر حلقوں کے حتمی نتائج جاری کر دیے ہیں۔ اس مقام پر نتائج کو روکنا اگلے مراحل میں تاخیر کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 56 راولپنڈی، این اے 53، این اے 52، این اے 57، این اے 60 جہلم، این اے 69 منڈی بہاؤالدین، این اے 126، این اے 127 لاہور اور این اے 87 خوشاب کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔ الیکشن کمیشن نے این اے 106 ٹوبہ ٹیک سنگھ کے غیر حتمی نتائج روکتے ہوئے آر او سے رپورٹ طلب کرلی۔

اس کے علاوہ پی پی 7 سرگودھا، پی پی 133 ننکانہ صاحب، پی پی 15 راولپنڈی، پی پی 43 منڈی بہاؤالدین، پی پی 12 راولپنڈی، پی پی 53، پی پی 17، پی پی 4 اٹک، پی پی 121 ٹوبہ ٹیک سنگھ ، پی پی 279 لیہ، پی پی 6 مری کے ریٹرننگ افسران کو بھی حتمی نتائج دینے سے منع کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے پی بی 14 نصیر آباد، پی بی 44 کوئٹہ اور پی پی 33 گجرات، پی پی 126، پی پی 128 جھنگ کے غیر حتمی نتائج بھی جاری کرنے سے روک دیا۔

NA 69 NA 69 Mandi Bahauddin PP 43
←مسلم لیگ ن کے رہنما کے گھر پر فائرنگ، عمارت کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
ایس ایچ او پھالیہ نے دوران تلاشی ملزمان سے اسلحہ اور شراب برآمد کر لی→

Comments

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

More posts

  • ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    June 14, 2025
  • اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    June 14, 2025
  • شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    June 13, 2025
  • شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    June 13, 2025

Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

Mandi Bahauddin News | Mbdin News | Mandi News | ضلع منڈی بہاؤالدین نیوز | Malakwal News | Malikwal News | Phalia News | Mandi Bahauddin weather | weather mandi bahauddin | Mandi Bahauddin latest news | Mandi Bahauddin newspaper | منڈی بہاءالدین کا موسم |

Designed by Mozzam Riaz