Category: جابز

jobs

  • منڈی بہاوالدین کے رہائشی نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پاک آرمی میں بھرتی ہونے کا سنہری موقع

    منڈی بہاوالدین کے رہائشی نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پاک آرمی میں بھرتی ہونے کا سنہری موقع

    منڈی بہاوالدین کے رہائشی نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پاک آرمی میں بھرتی ہونے کا سنہری موقع۔

    منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 30اپریل 2024) آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نرسنگ اسسٹنٹ (ایف ایس سی پری میڈیکل)، کلرک (انٹرمیڈیٹ)، ای ایم ای /سگنل/ ایوی ایشن ٹیکنشن (میٹرک سائنس مضامین کے ساتھ)، ڈرائیور (ایل ٹی وی لائسنس ہولڈرز)، سپاہی (میٹرک پاس)، کک اور سینٹری ورکر کی بھرتی

    مطلوبہ اہلیت کے حامل ضلع منڈی بہاوالدین کے شہریوں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ جس کیلئے عمر ساڑھے 17 سال سے 23 سال تک اور قد 5 فٹ 6 انچ ہونا چاہیئے۔ بھرتی کیلئے اصل اسناد بمعہ تصدیق شدہ 2 عدد کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ فوٹو کاپیاں یا 2عدد فارم ب کی فوٹو کاپیاں، 2 عدد ڈومیسائل فوٹو کاپیاں، اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور 2 عدد فوٹو کاپیاں، 2 عدد والد کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں، 6 عدد تصدیق شدہ پاسپورٹ سائز فوٹو گراف اور تمام کاغذات و اسناد اور دستاویزات کی مجاز سرکاری آفیسر سے تصدیق ہونی چاہیئے۔

    امیدوار مورخہ یکم مئی 2024 کو گورنمنٹ ہائی سکول بھیرووال پھالیہ میں تشریف لائیں۔ نیز فزیکل ٹیسٹ کیلئے سپورٹس شوز پہن کر آئیں۔وٹس ایپ رابطے کیلئے03159349137 / 0300-7551727 نمبر پر کال کریں۔

  • پاک فوج میں بطور جونئیر کمشینڈ آفیسر، نرسنگ اسسٹنٹ، کلرک بھرتی ہوں

    پاک فوج میں بطور جونئیر کمشینڈ آفیسر، نرسنگ اسسٹنٹ، کلرک بھرتی ہوں

    منڈی بہاوالدین کے نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پاک آرمی میں بھرتی ہونے کا سنہری موقع۔

    آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پاک فوج میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر (نائب خطیب)، نرسنگ اسسٹنٹ، کلرک، ایوی ایشن ٹیکنیشن، سنگل ٹیکنیشن / ای ایم ای الیکتریشن، سپاہی، ڈرائیور سپاہی (لائسنس ہولڈر)، کک اور سینٹری ورکر کی بھرتی کیلئے مطلوبہ اہلیت کے حامل پاکستان بھر سمیت آزاد کشمیر، گلگت، بلتستان کے شادی / غیر شادی شدہ مرد شہریوں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔

    جونیئر کمیشنڈ آفیسر (نائب خطیب ) کیلئے عمر 10مئی 2024 کو 20 سال سے کم اور 28 سال سے زیادہ نہ ہو اور قد کم از کم 5 فٹ 3 انچ ہو۔ وہ امیدوار جو پہلے سے فوج میں سروس کر رہے ہیں ان کیلئے عمر کی حد 22 سال سے 35 سال اور سروس ایک سال سے کم اور 16 سال سے زیادہ نہ ہو۔

    جبکہ نرسنگ اسسٹنٹ، سپاہی اور سپاہی ڈرائیور کی عمر 10 مئی 2024 کو ساڑھے 17 سال سے 23 سال اور شہداء، جنگ کے دوران زخمی ہونے والے لواحقین گریجوایٹ یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدواروں کیلئے عمر کی بالائی حد میں ایک سال تک کی رعائت ہے۔ اس کے علاوہ ریٹائرڈ اور حاضر سروس فوجی افراد کے بچوں کیلئے بھی رعائت ہے۔

    ڈرائیور سپاہی کیلئے ڈرائیونگ لائسنس ( ایل ٹی وی) رکھنے والے افراد کیلئے عمر کی بالائی حد میں دو سال تک کی رعائت ہے۔ نیز ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے افراد کو اضافی نمبرز دئیے جائیں گے۔ نرسنگ اسسٹنٹ، سپاہی اور ڈرائیور سپاہی کیلئے 5 فٹ 6 انچ (167.5 cm) جبکہ کلرک اور کک کیلئے قد 5 فٹ 3 انچ (160cm) ہونا چاہیئے۔ ملٹری پولیس کیلئے 5 فٹ 8 انچ (172.5cm) جبکہ 6 فٹ (182.5cm ) کو ترجیح دی جائے گی۔ سینٹری ورکر کیلئے قد 5 فٹ 3 انچ (160cm) اور عمر ساڑھے 17 سے 35 سال تک ہونی چاہیئے۔

    جونیئر کمیشنڈ آفیسر (نائب خطیب) کیلئے تعلیمی قابلیت دینی مدرسہ سے درس نظامی جو کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق شدہ ہو یا پاکستان کے کسی تعلیمی بورڈ سے کم از کم ایف اے / ایف ایس سی یا مساوی ہو۔ روز مرہ امور کے متعلق عربی بول چال میں مہارت، قرات اور حفظ کو اضافی قابلیت تصور کیا جائے گا۔

    سپاہی اور ڈرائیور سپاہی کیلئے تعلیمی قابلیت میٹرک یا اس سے زیادہ ہونی چاہیئے جبکہ کلرک کیلئے انٹرمیڈیٹ یا مساوی کم از کم سی گریڈ تعلیم ہونی چاہیئے۔

    کک کیلئے تعلیمی قابلیت مڈل یا اس سے زیادہ ہونی چاہیئے

    نرسنگ اسسٹنٹ کیلئے تعلیمی قابلیت ایف ایس سی پری میڈیکل ہونی چاہیئے۔

    سینٹری ورکر کیلئے زیادہ سے زیادہ تعلیم پرائمری ہونی چاہیئے۔

    جونیئر کمیشنڈ آفیسر (نائب خطیب)، نرسنگ اسسٹنٹ، سپاہی، ڈرائیور سپاہی بھرتی کیلئے اصل اسناد بمعہ 2 عدد تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں، اپنا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور والد کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ فوٹو کاپی، ڈومیسائل اور باشندہ ریاست سرٹیفکیٹ (آزاد کشمیر کے امیدواروں کیلئے )، چار عدد پاسپورٹ سائز فوٹو گراف اور تمام کاغذات و اسناد اور دستاویزات کی مجاز سرکاری آفیسر سے تصدیق ہونی چاہیئے۔

    جونیئر کمیشنڈ آفیسرز(نائب خطیب) کے انتخابی طریقہ کار کیلئے امیدوار اپنی درخواستیں مجوزہ فارم پر آرمی سلیکشن اور ریکروٹمنٹ سنٹر (گلگت، پشاور،ڈی آئی خان، مظفر آباد، رراولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، کوئتہ، خضدار، تربت، پنوں عاقل، حیدرآباد اور کراچی) سے 19 فروری 2024 سے 9 مئی 2024 کے دوران حاصل کئے جا سکتے ہیں جبکہ نرسنگ اسسٹنٹ، سپاہی اور ڈرائیور سپاہی کیلئے امیدوار 12 فروری 2024 سے 9 مئی 2024 تک اپنی رجسٹریشن www.joinpakarmy.gov.pk پر کروا سکتے ہیں

    تا ہم سپاہی کیلئے انٹرنیٹ (آن لائن )رجسٹریشن ضروری نہیں ہے۔ امیدوار قریبی آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سنٹر / آفس یا رجمنٹل سنٹر پر جا کر 19 فروری 2024 سے 9 مئی 2024 تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں اور اقلیتوں کیلئے مخصوص کوٹہ مختص ہے۔

    مزید تفصیلات /دوران ملازمت مراعات / انتخابی طریقہ کار کے متعلق جاننے کیلئے قریبی آفس سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سنٹر / آفس یا رجمنٹل سنٹر پر رابطہ کریں یا www.joinpakarmy.gov.pk ویب سائٹ وزٹ کریں یا صرف رابطے کیلئے 0544-920340 اور وٹس ایپ رابطے کیلئے 0315-9349137 نمبر پر کال کریں۔

  • پاک فوج منڈی بہاؤالدین میں بھرتی ہونے کا سنہری موقع

    پاک فوج منڈی بہاؤالدین میں بھرتی ہونے کا سنہری موقع

    منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 13 فروری 2024) منڈی بہاوالدین کے نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پاک آرمی میں بھرتی ہونے کا سنہری موقع.

    آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پاک فوج میں نرسنگ، اسسٹنٹ، سپاہی، ڈرائیور سپاہی کی بھرتی کیلئے مطلوبہ اہلیت کے حامل ضلع منڈی بہاوالدین ، گجرات ، جہلم ، میر پور اور بھمبر کے رہائشی شادی شدہ اور غیر شادی شدہ مرد شہری حضرات سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ جس کیلئے عمر 10مئی 2024کو ساڑھے 17سال سے 23سال تک ہونی چاہیئے۔

    شہداء، جنگ کے دوران زخمی ہونے والے لواحقین گریجوایٹ یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدواروں کیلئے عمر کی بالائی حد میں ایک سال تک کی رعائت ہے۔ اس کے علاوہ ریٹائرڈ اور حاضر سروس فوجی افراد کے بچوں کیلئے بھی رعائت ہے۔ ڈرائیور سپاہی کیلئے ڈرائیونگ لائسنس( ایل ٹی وی) رکھنے والے افراد کیلئے عمر کی بالائی حد میں دو سال تک کی رعائت ہے نیز ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے افراد کو اضافی نمبرز دئیے جائیں گے۔

    نرسنگ ، اسسٹنٹ ، سپاہی اور ڈرائیور سپاہی کیلئے 5فٹ 6انچ (167.5 cm) جبکہ کلرک اور کک کیلئے قد 5 فٹ 3انچ (160cm) ہونا چاہیئے۔ ملٹری پولیس کیلئے 5فٹ 8انچ (172.5cm) جبکہ 6فٹ (182.5cm )کو ترجیح دی جائے گی۔ سینٹری ورکر کیلئے قد 5فٹ 3انچ (160cm) اور عمر ساڑھے 17سے 35سال تک ہونی چاہیئے۔

    سپاہی اور ڈرائیور سپاہی کیلیئے تعلیمی قابلیت میٹرک یا اس سے زیادہ ہونی چاہیئے جبکہ کلرک کیلئے انٹرمیڈیٹ یا مساوی کم از کم سی گریڈ تعلیم ہونی چاہیئے۔ کک کیلئے تعلیمی قابلیت مڈل یا اس سے زیادہ ہونی چاہیئے جبکہ نرسنگ اسسٹنٹ کیلئے تعلیمی قابلیت ایف ایس سی پری میڈیکل ہونی چاہیئے۔ سینٹری ورکر کیلئے زیادہ سے زیادہ تعلیم پرائمری ہونی چاہیئے۔

    بھرتی کیلئے اصل اسناد بمعہ 2عدد تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں ، اپنا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور والد کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ فوٹو کاپی، ڈومیسائل اور باشندہ ریاست سرٹیفکیٹ (آزاد کشمیر کے امیدواروں کیلئے ) ، چار عدد پاسپورٹ سائز فوٹو گراف اور تمام کاغذات و اسناد اور دستاویزات کی مجاز سرکاری آفیسر سے تصدیق ہونی چاہیئے۔

    انتخابی طریقہ کار کیلئے امیدوار 12فروری 2024سے 9مئی 2024تک اپنی رجسٹریشن www.joinpakarmy.gov.pkپر کروا سکتے ہیں تا ہم سپاہی کیلئے انٹرنیٹ (آن لائن )رجسٹریشن ضروری نہیں ہے ۔ امیدوار آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ آفس جہلم میں آ کر 19فروری 2024سے 9مئی 2024تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں اور اقلیتوں کیلئے مخصوص کوٹہ مختص ہے۔

  • پنجاب پولیس میں سینکڑوں خالی آسامیوں پر بھرتیاں کرنے کا اعلان. ابھی اپلائی کریں

    پنجاب پولیس میں سینکڑوں خالی آسامیوں پر بھرتیاں کرنے کا اعلان. ابھی اپلائی کریں

    پنجاب پولیس نے 21 سینئر سٹیشن اسسٹنٹ (SSA) اور 835 پولیس سٹیشن اسسٹنٹ (PSA) کی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ جو امیدوار نوکری کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں وہ پنجاب پولیس کی آفیشل ویب سائٹ (www.punjabpolice.gov.pk) سے فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

    نام آسامی: سینئر سٹیشن اسسٹنٹ
    عمر کی حد: 18 تا25 سال
    تعلیمی قابلیت: کمپیوٹرسائنس میں انٹرمیڈیٹ (آئی سی ایس) اور متعلقہ شعبے میں تین سالہ تجربہ ہونا چاہیے۔
    ٹائپنگ سپیڈ: انگریزی ٹائپنگ سپیڈ 35الفاظ فی منٹ اور اردو ٹائپنگ سپیڈ 25الفاظ فی منٹ ہونی لازمی ہے.

    نام آسامی: پولیس سٹیشن اسسٹنٹ
    عمر کی حد: 18 تا25 سال
    تعلیمی قابلیت: کمپیوٹرسائنس میں انٹرمیڈیٹ (آئی سی ایس)
    ٹائپنگ سپیڈ: انگریزی ٹائپنگ سپیڈ 35الفاظ فی منٹ اور اردو ٹائپنگ سپیڈ 25الفاظ فی منٹ ہونی لازمی ہے.

    یہ اشتہار انگریزی میں پڑھیں

    سیٹوں کی تعداد:
    پولیس سٹیشن اسسٹنٹ کی ضلع لاہور میں 199، شیخو پورہ میں 24، ننکانہ صاحب میں 8، قصور میں 4، فیصل آباد میں 38، چنیوٹ میں 5، جھنگ میں 4، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 3، گوجرانوالہ میں 52، گجرات میں 24، حافظ آباد میں 6، منڈی بہاﺅالدین میں 5، سیالکوٹ میں 50، نارووال میں 12، سرگودھا میں 32، بھکر میں 4، خوشاب میں 12، میانوالی میں 25، ساہیوال میں 4، اوکاڑہ میں 1، پاکپتن میں 3، راولپنڈی میں 61، اٹک میں 10، چکوال میں 15، جہلم میں 12، ملتان میں 71، لودھراں میں 8، خانیوال میں 13، ویہاڑی میں 6، بہاولپور میں 7، بہاولنگر میں 3، رحیم یار خان میں 18، ڈیرہ غازی خان میں 40، لیہ میں 6، مظفر گڑھ میں 32 اورراجن پور میں 17خالی آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں۔

    سیٹوں کی تعداد:
    سینئر سٹیشن اسسٹنٹ کی لاہور میں 5، فیصل آباد میں 1، سیالکوٹ میں 1، سرگودھامیں 1، اوکاڑہ میں 1، راولپنڈی میں 3، اٹک میں 1 اور ملتان میں 8 آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں۔

    ابھی آن لائن اپلائی کرنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں

  • پاک فوج میں بطور سپاہی بھرتی ہوں، تفصیلات دیکھیں

    پاک فوج میں بطور سپاہی بھرتی ہوں، تفصیلات دیکھیں

    پاک فوج میں بطور سپاہی بھرتی ہوں

    ضلع منڈی بہاؤالدین میں پاک فوج میں بطور سپاہی شامل ہوں۔ بھرتی کی تاریخ 23 جون سے 24 جون 2023 تک ہے۔ پاک بری فوج میں شامل ہوں اور قوم کی خدمت کا مقدس فریضہ پورا کریں۔ ضلع منڈی بہاؤالدین کے وہ امیدوار جو پاک فوج میں سپاہی کی بھرتی کے لیے اہلیت کے حامل ہیں انہیں مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ پاکستان رینجرز اکیڈمی منڈی بہاؤالدین کا دورہ کریں۔

    اہلیت:

    عمر: سترہ سے ساڑھے سترہ سال (17 سال 6 ماہ) سے تئیس سال (23 سال) کے درمیان ہونی چاہیے۔
    قد: سپاہی کے لیے، 5 فٹ اور 6 انچ (167.5 سینٹی میٹر)، باورچی کے لیے، پانچویں فٹ تین انچ (160 سینٹی میٹر)
    تعلیم: سپاہی کیلئے میٹرک یا اس سے اوپر ہو۔ باورچی، مڈل پاس یا اس سے اوپر ہو.

    Join Pak Army As Soldier 2023 District Mandi Bahauddin

    نوٹ:
    یہ بھرتی صرف ضلع منڈی بہاؤالدین کے مردوں کے لیے ہے۔ امیدوار اپنے اصل کاغذات کے ساتھ 2 فوٹو کاپیاں اور 6 تصاویر لے کر آئیں۔رینجر اکیڈمی ہیڈ کوارٹر ضلع منڈی بہاؤالدین

  • منڈی بہاوالدین کے نوجوانوں کیلئے آرمی میں بھرتی ہونے کا سنہری موقع

    منڈی بہاوالدین کے نوجوانوں کیلئے آرمی میں بھرتی ہونے کا سنہری موقع

    منڈی بہاوالدین کے نوجوانوں کیلئے آرمی میں بھرتی ہونے کا سنہری موقع، خواہشمند حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پاکستان آرمی بری فوج میں 13فروری تا 10مارچ 2023 تک بھرتیاں ہو رہی ہیں جو کہ ضلع منڈی بہاوالدین، جہلم،گجرات، میرپور اور بھمبر کے رہائشیوں کیلئے ہیں ۔

    منڈی بہاﺅالدین(ایم.بی.ڈین نیوز 09فروری 2023 ) سپاہی بھرتی کیلئے تعلیم میٹرک اور قد 5فٹ 6 انچ، کلرک کیلئے تعلیم انٹرمیڈیٹ اور قد 5 فٹ 3انچ، نرسنگ کیلئے تعلیم میٹرک سائنس اور قد 5 فٹ 6 انچ، کک کیلئے تعلیم مڈل اور قد 5 فٹ 6 انچ اور سینٹری ورکر کیلئے تعلیم خواندہ (پڑھنا ، لکھنا جانتا ہو) اور قد 5فٹ 3نچ ہو ۔

    Pakistan Ranger Academy Mandi Bahauddin

    ان بھرتیوں کیلئے یکم اپریل 2023 کو عمر ساڑھے 17 سال سے 23 سال تک ہونی چاہیئے جبکہ گریجوایٹ تعلیم ، ڈرائیونگ لائسنس یافتہ، شہید، ریٹائرڈ اور حاضر سروس فوجیوں کیلئے عمر میں رعائت بھی ہو سکتی ہے ۔ امیدواروں سے گزارش ہے کہ مقررہ تاریخوں میں ضلع جہلم کے دفتر میں اپنی اصلی اسناد کے ساتھ تشریف لائیں تا کہ آپکا حتمی ٹیسٹ لے کر سلیکشن کی جا سکے۔

  • دارالعلم سکول منڈی بہاوالدین میں جابز

    دارالعلم سکول منڈی بہاوالدین میں جابز

    دارالعلم سکول منڈی بہاوالدین کیمپس میں تازہ ترین جابز کا اعلان کر دیا گیا۔ مکمل تفصیلات دیکھیں

    نام آسامی: کوآرڈینیٹر/وائس پرنسپل
    اہلیت: تعلیمی قابلیت، ماسٹرز یا ایم۔ایس۔سی، سکول مینجمنٹ میں 3 سال کا تجربہ، انگلیش بولنے اور لکھنے میں مہارت ہو

    نام آسامی: کمپیوٹر آپریٹر
    اہلیت: تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ، متعلقہ فیلڈ میں 1 سال کا تجربہ

    اپنی سی وی darulim.mbdin@gmail.com پہ ای۔میل کریں یا بزریعہ دستی کیمپس میں بھجوائیں

    dar ul ilm school mandi bahauddin jobs
    dar ul ilm school mandi bahauddin jobs
  • منڈی بہاؤالدین میں پولیس کانسٹیبل کی 500 نئی آسامیاں تخلیق کرنے کا فیصلہ

    منڈی بہاؤالدین میں پولیس کانسٹیبل کی 500 نئی آسامیاں تخلیق کرنے کا فیصلہ

    پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین میں پولیس کانسٹیبل کی پانچ سو نئی آسامیاں تخلیق کرنے کا فیصلہ، آئی جی پنجاب پولیس نے آسامیوں کیلئے سمری ارسال کر دی۔

    آئی جی پنجاب پولیس کی جانب سے حکومت کو ارسال کی گئی سمری کے مطابق منڈی بہاؤ الدین میں پولیس کانسٹیبلز کی تعداد آبادی کے تناسب سے کم ہے. پنجاب حکومت نے منڈی بہاؤ الدین میں پولیس کانسٹیبل کی نئی آسامیوں کی منظوری دی.

    یہ بھی پڑھیں: گجرات ڈویژن کیلئے مختلف محکموں میں 832 آسامیاں تخلیق کی جا رہی ہیں

    منڈی بہاؤ الدین میں پانچ سو پولیس کانسٹیبل کی نئی آسامیوں پر تنخواہوں کی مد میں سالانہ تیس کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے ذرائع کے مطابق نئی آسامیوں کی منظوری کے لیے جلد کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔۔۔۔

  • ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول و کالج منڈی بہائوالدین میں جابز، تفصیلات دیکھیں

    ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول و کالج منڈی بہائوالدین میں جابز، تفصیلات دیکھیں

    ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول اینڈ کالج ضلع منڈی بہاؤالدین میں تازہ ترین نوکریاں 2022

    ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول اینڈ کالج منڈی بہاؤالدین میں جابز 2022 کا اعلان اشتہار کے ذریعے کر دیا گیا ہے اور مناسب افراد سے درخواستیں مقررہ درخواست فارم پر طلب کی گئی ہیں. ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول اینڈ کالج منڈی بہاؤالدین کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے اور بھرتی کے مکمل عمل کے بعد یہ نوکری حاصل کر سکتے ہیں۔

    ہم ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول اینڈ کالج منڈی بہاؤالدین پاکستان جابز 2022 کے بارے میں تمام موجودہ اور آنے والی معلومات پوسٹ کرتے ہیں۔ ہمیں موجودہ کیریئر نوٹس پاکستانی اخبار سے ملتا ہے۔ ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول اینڈ کالج منڈی بہاؤالدین پاکستان اپنی تازہ ترین بھرتی کے لیے اعلیٰ تعلیم یافتہ، قابل، اور متحرک پیشہ ور افراد کی تلاش میں ہے۔

    منڈی بہاءالدین کے کالجز کی لسٹ

    قابل کمپنی یا ڈپارٹمنٹ آرگنائزیشن وغیرہ اپنے مختلف محکموں میں اہل، تجربہ کار، اور متحرک پیشہ ور افراد کے ساتھ آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے کوشاں ہے جو تنظیم کی ترقی میں قدر میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

    ان عہدوں پر اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار پیشہ ور افراد کی ضرورت ہے۔ آپ ذیل میں پوسٹ کردہ آسامی نوٹس سے پوسٹ ڈیمانڈ کی اہلیت اور تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم، ہم نے یہاں مجموعی مطلوبہ قابلیت کو بیان کیا ہے جو کہ پرائمری، مڈل، میٹرک، بیچلر ڈگری، ماسٹر ڈگری، اور بی ایس ہیں۔

    منڈی بہاءالدین میں مزید جابز کیلئے اس لنک پہ کلک کریں

    دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان کو اہلیت کی شرائط و ضوابط جیسے قابلیت، تجربہ، عمر کی حد، اور مہارت کے تقاضوں کے بارے میں مکمل معلومات کے لیے اشتہار پڑھنا چاہیے۔

    خالی اسامیاں/ آسامیاں:
    پرنسپل

    اپلائی کرنے کا طریقہ کار:

    دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ آخری تاریخ سے پہلے دیئے گئے پتے پر درخواست فارم جمع کرانا چاہیے۔
    تعلیمی قابلیت اور تجربے کی جانچ درخواستوں کی آخری تاریخ پر کی جائے گی۔
    اعلیٰ اضافی تعلیمی قابلیت اور تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔
    ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے کوئی TA/DA قابل قبول نہیں ہوگا۔

    انٹرویو کے لیے صرف شارٹ لسٹڈ امیدواروں کو بلایا جائے گا۔
    آخری تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
    سرکاری ملازمین مناسب چینل کے ذریعے درخواست دیں۔
    درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2022.
    ای میل اڈریس

    جو امیدوار معیار پر پورا اترتے ہیں انہیں درخواستیں جمع کرانے کے لیے دیے گئے طریقہ کار پر عمل کرنا چاہیے . ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول اینڈ کالج منڈی بہاؤالدین . پاکستان

    djps mand bahauddin

  • محکمہ پاپولیشن ویلفئیر پنجاب میں نئی بھرتیوں کا اعلان، تفصیلات دیکھیں

    محکمہ پاپولیشن ویلفئیر پنجاب میں نئی بھرتیوں کا اعلان، تفصیلات دیکھیں

    محکمہ پاپولیشن ویلفئیر پنجاب میں نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا. ابھی اپلائی کریں. اپنی کرنے کا طریقہ دیکھیں اور مکمل تفصیلات پڑھیں

    نام آسامی: جونئیر کلرک
    بنیادی سکیل: 11
    تعداد آسامی: 20+ ( بشمول منڈی بہائوالدین)

    تعلیمی قابلیت: انٹرمیڈیٹ
    عمر کی حد: 18 تا 25 سال
    مقام تعیناتی: ضلع اٹک، بہاولنگر، چکوال، چنیوٹ، حافظ آباد، جھنگ، جہلم، خانیوال، خوشاب، لیہ، لودھراں، منڈی بہائوالدین، میانوالی، مظفرگڑھ، نارووال، ننکانہ صاحب، پاک پتن، راجن پور، توبہ ٹیک سنگھ، وہاڑی.
    آن لائن اپلائی کرنے کی آخر ی تاریخ: 4 اگست 2022

    یہ اشتہار انگیزی میں پڑھیں

    اشتہار
    Population Welfare Department Punjab Jobs 2022

  • محکمہ صحت منڈی بہائوالدین میں بھرتیاں، تفصیلات دیکھیں

    محکمہ صحت منڈی بہائوالدین میں بھرتیاں، تفصیلات دیکھیں

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ضلع منڈی بہاؤالدین میں تازہ ترین نوکریوں 2022 کا اشتہار کے ذریعے اعلان کیا گیا ہے اور مقررہ تاریخ اور درخواست فارم پر مطلوبہ افراد سے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی منڈی بہاؤالدین میں نوکریاں صوبہ پنجاب بھر سے اہل مرد/خواتین امیدوار تنظیم کے بیان کردہ طریقہ کار کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں اور بھرتی کے مکمل عمل کے بعد منڈی بہائوالدین میں آج کی یہ نوکریاں حاصل کر سکتے ہیں۔

    پوسٹ کا نام قابلیت
    سینیٹری پیٹرول درمیانی

    یہ بھی پڑھیں: محکمہ صحت پنجاب میں جونئیر ٹیکنیشن کی بھرتی کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں، تفصیلات دیکھیں

    نام آسامی: سینٹری پیٹرول ( کنٹی جینٹ پیڈ ٹاف 89 دن کیلئے) ڈینگی کنٹرول پروگرام
    عمر کی حد: 18تا25 سال
    تعداد آسامی: کل تعداد 50 ( میل 30، فی میل 20)
    مطلوبہ تعلیمی قابلیت: گورنمنٹ سے منظور شدہ سکول سے مڈل پاس سرٹیفکیٹ. اضافی فنی تعلیم کو ترجیح دی جائے گی

    بھرتی کی شرائط / نمایاں خصوصیات

    حکومتی پالیسی کے مطابق عمر کی بالائی حد میں تمام آسامیوں کے لیے پانچ (05) سال کی یکساں رعایت ہو گی۔ تاہم خواتین کے لیے تین (03) سال کی مزید رعایت ہو گی۔ عمر کا تعین درخواست کی آخری تار یخ سے ہو گا۔ حکومت کے نوٹیفکیشن مورخہ 26.01.2022 کے مطابق عمر کی بالائی حد میں مزید (02) سال کی رعایت ہوگی جو کہ مورخہ 01.01.2022 سے 31.12.2022 تک لاگو ہوگی۔

    تنخواہ گورنمنٹ آف پنجاب کے جاری کردہ شیڈول آف ویج ریٹس 2019 کے مطابق دی جائے گی۔ دیگر شرائط بعد از تعیناتی حکومت کے مجوزہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہوں گی اور تعیناتی کے آرڈر میں درج ہوں گی۔

    مزید جابز کیلئے اس لنک پہ کلک کریں

    مذکورہ آسامیاں قطعی و حتمی طور پر بل ابہام عارضی نوعیت کی ہیں۔ چونکہ مذکورہ بھارتی خالصتا عارضی نوعیت کی ہے، لہذ ابھرتی ہونے والے افراد کسی بھی صورت مستقل کیے جانے کے دعویدار نہ ہوں گے اور ضلع منڈی بہاوالدین میں ڈینگی کنٹرول مہم میں کسی بھی جگہ ڈیوٹی لگائی جاسکتی ہے۔ یو نین کو نسلز کی فہرست جن میں تر جیاڈیوٹی لگائی جاسکتی ہے، دفتر ہذامیں آویزاں کر دی گئی ہے۔

    غیر حاضری / ناقص کارکردگی کی صورت میں ملازمت سے فورآعلیدگی بغیر کسی نوٹس کے کی جا سکے گی۔

    صوبہ پنجاب کے حامل ڈومیسائل امیدوار در خواست دینے کے اہل ہیں۔ ضلع منڈی بہاوالدین کے سکونتی امیدواران کو ترجیح دی جائے گی۔ عدم دستیابی کی صورت میں دیگر اضلاع کے امیدواران کو میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا۔

    کسی گزیڈ آفیسر سے تصدیق شدہ تعلیمی اسناد / حاصل کردہ نمبروں کا تفصیلی سرٹیفکیٹ اور تجربے کے سرٹیفکیٹ، ڈومیسائل، قومی شناختی کارڈ اور دیگر کاغذات بمعه در خواست، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، منڈی بہاوالدین کے دفتر میں مورخہ 22.06.2022 تک دفتری اوقات کار کے دوران وصول کیے جائیں گے۔

    امیدواران سادہ کاغذ پر اپنے ہاتھ سے لکھی ہوئی درخواست جمع کروائیں۔ نامکمل یا تاخیر سے موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ اس اشاعت سے پہلے دی گئی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ درخواست گزار رابطہ کرنے کے لیے درخواست پر اپنا موبائل نمبر ضرور درج کریں۔

    انٹرویو مورخہ 29.06.2022 کو بوقت 10:30 بجے دفتر چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، منڈی بہاوالدین میں منعقد ہوں گے۔ انٹر ویو کے دوران تمام امیدواران اپنے اصل کاغذات ہمراہ ضرور لائیں۔ نوٹ: انٹرویو کے لیے علیحدہ سے کال پانی کے ذریے اطلاع نہ کی جائے گی اور نہ ہی کوئی TA / DA
    دیا جائے گا۔

    اشتہار

    district health authority district mandi bahauddin

  • ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ منڈی بہاءالدین میں بھرتیاں، تفصیلات دیکھیں

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ منڈی بہاءالدین میں بھرتیاں، تفصیلات دیکھیں

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ منڈی بہاؤالدین میں سرکاری نوکریاں اشتہار کے ذریعے اعلان کیا گیا ہے اور درخواست فارم پر موزوں افراد سے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔ ان تازہ ترین سرکاری نوکریوں میں ضلع منڈی بہاءالدین سمیت پنجاب بھر سے اہل مرد/خواتین امیدوار تنظیم کی طرف سے بیان کردہ طریقہ کار کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں

    نام آسامی: سٹینو گرافر
    بنیادی سکیل: 16
    تعداد آسامی: 15
    تعلیمی قابلیت: گریجویٹ، ٹائپنگ سپیڈ 50 الفاظ پر منٹ اور 110 الفاظ پر منٹ شارٹ ہینڈ ٹائپنگ، اور کمپیوٹر کے بارے میں نالج ہو.
    ڈومیسائل: پنجاب
    عمر کی حد: 18 سے 28 سال

    نام آسامی: اسسٹنٹ لائبریرین
    بنیادی سکیل: 16
    تعداد آسامی: 01
    تعلیمی قابلیت: گریجویٹ لائبریری سائنس، کمپیوٹر کے بارے میں جانتا ہو. متعلقہ شعبے میں 1 سال کا تجربہ ہو
    ڈومیسائل: پنجاب
    عمر کی حد: 18 سے 28 سال

    نام آسامی: کمپیوٹر آپریٹر
    بنیادی سکیل: 15
    تعداد آسامی: 11
    تعلیمی قابلیت: گریجویٹ ( کمپیوٹر سائنس کو ترجیح دی جائے گی) ٹائپنگ سپیڈ 45الفاظ پر منٹ، کمپیوٹر سافٹ وئیر، ہارڈوئیر کے بارے میں جانتا ہو، ایم.ایس آفس، آپریٹنگ سسٹم کا علم ہو اور کمپیوٹر کے بارے میں نالج ہو.
    ڈومیسائل: پنجاب
    عمر کی حد: 18 سے 28 سال

    نام آسامی: اکائونٹنٹ
    بنیادی سکیل: 14
    تعداد آسامی: 01
    تعلیمی قابلیت: بیچلر آف کامرس، بیسک کمپیوٹر اور ایم ایس آفس کے بارے میں‌جانتا ہو. متعلقہ شعبے میں تجربہ کار امیدوار کو ترجیح دی جائے گی.
    ڈومیسائل: پنجاب
    عمر کی حد: 18 سے 30 سال

    سول کورٹس منڈی بہاءالدین میں بھرتیاں، ابھی اپلائی کریں

    نام آسامی: جونئیر کمپیوٹر آپریٹر
    بنیادی سکیل: 12
    تعداد آسامی: 01
    تعلیمی قابلیت: انٹرمیڈیٹ ( ایف اے یا ایف ایس سی یا آئی سی ایس) 1 سال کا کمپیوٹر ہارڈوئیر اینڈ سافٹ وئیرکا ڈپلومہ ہو. متعلقہ شعبے میں 1 سال کے تجربہ کار امیدوار کو ترجیح دی جائے گی.
    ڈومیسائل: ضلع منڈی بہاءالدین
    عمر کی حد: 18 سے 28 سال

    نام آسامی: امام مسجد
    بنیادی سکیل: 11
    تعداد آسامی: 02
    تعلیمی قابلیت: شہادت آلمیہ ( وفاق المدارس یا تنظیم المدینہ سے)یا ماسٹر ( اسلامیات، عربی) حافظ قرآن اور شادی شدہ امیدوار کو ترجیح دی جائے گی.
    ڈومیسائل: ضلع منڈی بہاءالدین
    عمر کی حد: 18 سے 28 سال

    نام آسامی: جونئیر آڈیٹر
    بنیادی سکیل: 11
    تعداد آسامی: 01
    تعلیمی قابلیت: کامرس میں سیکنڈ کلاس بیچلر ڈگری اور 30 الفاظ پر منٹ کمپیوٹر ٹائپنگ سپیڈ
    ڈومیسائل: ضلع منڈی بہاءالدین
    عمر کی حد: 18 سے 28 سال

    نام آسامی: جونئیر کلرک
    بنیادی سکیل: 11
    تعداد آسامی: 13
    تعلیمی قابلیت: ہائیر سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ ( 25 الفاظ پر منٹ کمپیوٹر ٹائپنگ سپیڈ) کمپیوٹر اور ایم.ایس آفس میں تجربہ ہو
    ڈومیسائل: ضلع منڈی بہاءالدین
    عمر کی حد: 18 سے 28 سال

    نام آسامی: موذن یا خادم
    بنیادی سکیل: 03
    تعداد آسامی: 02
    تعلیمی قابلیت: مڈل پاس (ناطرہ قرآن)
    ڈومیسائل: ضلع منڈی بہاءالدین
    عمر کی حد: 18 سے 28 سال

    نام آسامی: نائب قاصد
    بنیادی سکیل: 03
    تعداد آسامی: 06
    تعلیمی قابلیت: مڈل پاس
    ڈومیسائل: ضلع منڈی بہاءالدین
    عمر کی حد: 18 سے 25 سال

    نام آسامی: چوکیدار
    بنیادی سکیل: 03
    تعداد آسامی: 01
    تعلیمی قابلیت: پڑھا لکھا ہو، صحت مند ہو. آرمی سے ریٹائرڈ امیدوار کو ترجیح دی جائے گی.
    ڈومیسائل: ضلع منڈی بہاءالدین
    عمر کی حد: 18 سے 25 سال

    نام آسامی: ماشکی
    بنیادی سکیل: 03
    تعداد آسامی: 01
    تعلیمی قابلیت: پڑھا لکھا ہو، اور اپنے کام میں مہارت ہو.
    ڈومیسائل: ضلع منڈی بہاءالدین
    عمر کی حد: 18 سے 25 سال

    نام آسامی: مالی
    بنیادی سکیل: 03
    تعداد آسامی: 02
    تعلیمی قابلیت: پڑھا لکھا ہو، اور اپنے کام میں مہارت ہو.
    ڈومیسائل: ضلع منڈی بہاءالدین
    عمر کی حد: 18 سے 25 سال

    نام آسامی: خاکروب
    بنیادی سکیل: 03
    تعداد آسامی: 01
    تعلیمی قابلیت: پڑھا لکھا ہو، اور اپنے کام میں مہارت ہو.
    ڈومیسائل: ضلع منڈی بہاءالدین
    عمر کی حد: 18 سے 25 سال

    مذید جابز کیلئے اس لنک پہ کلک کریں

    ضروری ہدایات:
    جونئیر کلرک اور نائب قاصد کی بھرتی کیں 20% آسامیاں (سکیل 1 تا 11) کے بچوں کے لئےہیں۔ جونئیر کلر کی آسامی کیلئے 20 فیصد کوٹہ درجہ چہارم ملازمین کی بزریعہ ترقی تقرری کیلئے مختص ہے. 3 فیصد آسامیاں معذور افراد کیلئے مختص ہیں اور ان آسامیوں کیلئے درخواست دینے والے تمام امیدواران کی درخواست کے ساتھ مجاز اتھارٹی کی تابع تشکیل کردہ بورڈ سے جاری کردہ معذوری کا سرٹیفکیٹ لف کریں گے.

    بمطابق قانون معذور افراد کیلئے عمر کی بالائی حد میں 10 سال کی رعائیت ہو گی. 15 فیصد آسامیاں خواتین کیلئے مختص ہیں. 5 فیصد آسامیاں اقلیتوں کیلئے مختص ہیں. لاہور کی پالیسی کے مطابق عمر کی بالائی حد میں 5 سال کی رعایت دی جاسکتی ہے.

    ضروری کاغذات:
    درخواست دھندگان درخواست فارم کے ہمراہ02 عدد حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر، تعلیمی اسناد، شناختی کارڈ، اور ڈومیسائیل کی فوٹو کاپیاں تصدیق کروا کر جمع کروائیں.درخواستیں مورخہ 30 مئی 2022 تک بزریعہ ڈاک یا دستی دفتر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاوالدین میں جمع کروائیں گے.

    مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں منسوخ کر دی جائیں گی۔ درخواست دہندگان درخواست فارم میں اپنا ایکٹیو موبائل نمبز جس پر ایس.ایم.ایس اور واٹس ایپ کی سروس دستیاب ہو وہ لکھیں. اتھارٹی کو میرٹ کی بنیاد پر شارٹ لسٹنگ کا اختیار ہو گا.

    تمام امیدواران کو گورنمنٹ آف پنجاب کی ریکروٹنمنٹ پالیسی 2004 سول کورٹس اسٹیبلشمنٹ رولز 2005 لاہور ہائی کورٹ لاہور کی جاری کردہ پالیسی کے تابع ہو گی. تمام امیدواران کو گورنمنٹ آف پنجاب اور لاہور ہائی کورٹ لاہور کی پالیسی کے مطابق عمر کی بالائی حد میں 5 سال تک کی رعایت دی جاسکتی ہے.

    سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین این.او.سی کے تحت اپلائی کریں.

    اشتہار
    district and session court jobs 2022