وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ضلعی بہبود فنڈ بورڈ کے تحت پنجاب حکومت کے حاضر سروس، ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی مالی امداد کیلئے ایک کروڑ 78 لاکھ 23ہزار 593 روپے کے چیکس تقسیم کرنے کی منظوری دے دی۔
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 25جولائی 2024) ڈپٹی کمشنر نے ضلعی حکومت کے کل 494 ملازمین کو مختلف مدات جن میں شادی گرانٹ، کفن دفن، ماہانہ گرانٹ اور سکالر شپ کی منظوری دی جن کی کل مالیت ایک کروڑ 78 لاکھ 23ہزار 593 روپے ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے بیوہ کو 30 لاکھ روپے کا چیک دیے دیا
ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین حکومت کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی اور ان کے اہل و عیال کی بر وقت امداد ایک فرض ہے۔ حکومتی سرپرستی میں فراہم کی جانے والی خدمات، فنڈز اور وسائل کے استعمال میں شفافیت یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مالی امداد کی منظوری کے بعد تین دن میں چیکس کا اجراء یقینی بنایا جائے اور معمولی نوعیت کے اعتراضات متعلقہ محکموں کے سربراہان سے از خود رابطہ کر کے اپنی سطح پر حل کریں۔