منڈی بہاءالدین کے حلقہ پی پی 41، 42، 42 اور 43 کے ایم پی ایز نے پنجاب اسمبلی میں اپنے اپنے عہدوں کو حلف اٹھا لیا.
حلقہ پی پی 40 منڈی بہاؤالدین 1 سے منتخب آزاد امیدوار زرناب شیر نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔ حلقہ پی پی 41 منڈی بہاؤالدین 2 سے منتخب آزاد امیدوار باسمہ ریاض چوہدری نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔
حلقہ پی پی 42 منڈی بہاؤالدین 3 سے منتخب پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار خالد محمود رانجھا نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔ حلقہ پی پی 43 منڈی بہاؤالدین 4 سے منتخب پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار اختر عباس بوسال نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔