district complex mandi bahauddin

منڈی بہاؤالدین جمخانہ کی ممبرشپ کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز لیے گئے

وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت جمخانہ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں جمخانہ کی ممبر شپ کے لئے امیدواروں کے انٹرویوز لئے گئے۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 26 جولائی 2024) اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو جمخانہ کے تعمیراتی کام، جاری ممبر شپ، ممبران کی تعلیمی قابلیت اور دیگر امور پر غورو خوض اور موثر لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ فیملیز کیلئے جمخانہ کلب دوسرا گھر ہے

منڈی بہاؤالدین جم خانہ کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اجلاس ہوا

جمخانہ کے قیام کے حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ جمخانہ کو ویژن کے تحت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کسی بھی شہر کی ترقی کے لئے بہترین کام کر سکتی ہے. جمخانہ کیلئے ضلع منڈی بہاوالدین کی کمیونٹی کی دلچسپی نہایت قابل تعریف ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع منڈی بہاوالدین کی کمیونٹی کے تعاون سے جمخانہ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ جمخانہ میں عالمی معیار کی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ جمخانہ کیلئے ممبر شپ اوپن ہے، اہلیان منڈی بہاوالدین اور اوورسیز پاکستانیز سے اپیل ہے کہ وہ جمخانہ کی ممبر شپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں