Category: کھیل

  • منڈی بہاءالدین میں قائداعظم فٹبال چیمپئن شپ کے مقابلے جاری

    منڈی بہاءالدین میں قائداعظم فٹبال چیمپئن شپ کے مقابلے جاری

    قائداعظم گراؤنڈ منڈی بہاءالدین میں ہونے والے ایونٹ میں مختلف اضلاع کی آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

    سیمی فائنل میں نیشنل فٹبال کلب ڈنگہ نے سٹی سپورٹس کلب منڈی بہاؤالدین کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

    مقررہ وقت تک میچ 2-2 گول سے برابر رہا، نیشنل فٹبال کلب ڈنگہ نے پنالٹی ککس پر کامیابی حاصل کی۔ آخر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

  • منڈی بہاؤالدین سجاول بشیر نے باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی

    منڈی بہاؤالدین سجاول بشیر نے باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی

    منڈی بہاؤالدین کے مثبت پہلوؤں میں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہاں کے نوجوان مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

    حال ہی میں چک نمبر 28 کے رہائشی سجاول بشیر کلیانہ ولد محمد بشیر اللہ دین کلیانہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسقط میں منعقدہ باکسنگ چیمپئن شپ کا مقابلہ تیسری مرتبہ جیت لیا۔

    سجاول بشیر نے اپنی محنت اور لگن سے نہ صرف کامیابیاں حاصل کیں بلکہ پاکستان اور اپنے علاقے منڈی بہاؤالدین کا نام بھی روشن کیا۔ ان کی کامیابی علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے اور انہیں کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کی ترغیب دیتی ہے۔

    رجب علی کلیانہ جیسے لوگ اور ان کے کارنامے بھی اس بات کا ثبوت ہیں کہ منڈی بہاؤالدین کی سرزمین صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔ اور یہاں کے لوگ عالمی سطح پر اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

  • پاکستان انڈر 16 فٹ بال ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، منڈی بہاؤالدین کی ٹیم جیت گئی

    پاکستان انڈر 16 فٹ بال ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، منڈی بہاؤالدین کی ٹیم جیت گئی

    ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین ڈاکٹر فیصل سلیم کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ کے لیے سرگرم ہے۔ پاکستان انڈر 16 فٹ بال ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے فائنل ٹرائلز قائداعظم گراؤنڈ میں منعقد ہوئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد احمد ظہیر اور میجر محمد حارث نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    تحصیل منڈی بہاؤالدین اور ملکوال کے درمیان کھیلے گئے فائنل میچ میں منڈی بہاؤالدین کی ٹیم نے تین کے مقابلے ایک گول سے کامیابی حاصل کی۔ جیتنے والی ٹیم نے تین لاکھ روپے کا نقد انعام حاصل کیا۔ جبکہ رنر اپ ٹیم کو 1 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور میجر محمد حارث نے کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام سے نوجوان کھلاڑیوں کو دنیا کے سامنے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔

  • منڈی بہاؤالدین انڈر 16 فٹبال کھلاڑیوں کے لیے پاکستانی ٹیم کا حصہ بننے کا سنہری موقع

    منڈی بہاؤالدین انڈر 16 فٹبال کھلاڑیوں کے لیے پاکستانی ٹیم کا حصہ بننے کا سنہری موقع

    ضلع منڈی بہاءالدین کے انڈر 16فٹ بال کھلاڑیوں کیلئے خوشخبری، پاکستانی ٹیم کا حصہ بننے کا سنہری موقع، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی سربراہی میں فٹ بال کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے پاک آرمی ڈویژن گجرات و گوجرانوالہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان انڈر 16فٹ بال ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد.

    منڈی بہاءالدین،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر منڈی بہاءالدین ماجد حسین نے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی سربراہی میں فٹ بال کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے ضلع منڈی بہاءالدین سے تعلق رکھنے والے انڈر 16کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔

    ایسے کھلاڑی جن کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 2010کے بعد کی ہے، ان مقابلوں میں شرکت کیلئے تحصیل سپورٹس آفس میں اپنی اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ انڈر 16کھلاڑیوں کے فٹ بال ٹرائلز تحصیل منڈی بہاءالدین قائداعظم فٹ بال گراﺅنڈ میں 16اور 17جنوری 2025 کو منعقد ہوں گے اور 18جنوری کو ملکوال اور پھالیہ کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز پیر یعقوب شاہ سٹیڈیم پھالیہ میں ہوں گے جبکہ فائنل ٹرائلز 19جنوری کو قائداعظم فٹ بال گراﺅنڈ منڈی بہاءالدین میں منعقد ہوں گے۔

    جس میں تینوں تحصیلوں کے بہترین کھلاڑیوں میں سے 20کھلاڑیوں کی انٹر ڈسٹرکٹ مقابلہ جات کیلئے سلیکشن ہو گی۔ ڈی او سپورٹس نے بتایا کہ یہ کھلاڑی ڈسٹرکٹ سے ڈویژن اورپھر پنجاب اور پاکستان لیول پر ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ماجد حسین کاکہنا تھا کہ پاکستان انڈر 16فٹ بال ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا بنیادی مقصد سپورٹس کا فروغ ہے، نوجوان کھلاڑی مقابلوں میں اپنا ٹیلنٹ دکھا کر اپنا اور ملک پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر سکتے ہیں

  • جامعہ گجرات سب کیمپس منڈی بہاؤالدین میں سپورٹس گالا

    جامعہ گجرات سب کیمپس منڈی بہاؤالدین میں سپورٹس گالا

    گجرات یونیورسٹی سب کیمپس منڈی بہاؤالدین میں تین روزہ سپورٹس گالا 2024 کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ افتتاح ڈائریکٹر کیمپس پروفیسر ساجد اقبال احمد تارڑ نے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور فیکلٹی ممبران کے ہمراہ کیا۔

    منڈی بہاؤالدین (نامہ نگار) گیمز کا مقصد طلباء میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا جس میں طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

    سپورٹس کوآرڈینیٹر ابوبکر ہاشمی کی زیر نگرانی ان شاندار مقابلوں میں طلباء نے کرکٹ، فٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، ٹگ آف وار اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

  • منڈی بہاؤالدین کے شعیب اختر نے 8 وکٹیں حاصل کیں

    منڈی بہاؤالدین کے شعیب اختر نے 8 وکٹیں حاصل کیں

    ضلع منڈی بہاؤالدین کے مثبت پہلو۔ ایک اور نوجوان کرکٹر نے قومی سطح کے ٹورنامنٹ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔

    شعیب اختر کا تعلق گاؤں ڈلووال سے ہے۔ انھوں نے قائداعظم ٹرافی میں سیالکوٹ کی طرف سے میچ کھیلتے ہوئے ایک اننگز میں 6 اور مجموعی طور پر میچ میں 8 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ شعیب اختر فاسٹ باؤلر ہیں۔

  • منڈی بہاؤالدین، گجرات اور کھاریاں کو ملانے والی سڑکیں بند

    منڈی بہاؤالدین، گجرات اور کھاریاں کو ملانے والی سڑکیں بند

    تمام موٹرویز کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ مرید کے پر کنٹینر لگا کر روڈ بند کر دیا گیا۔ دریائے جہلم تینوں پل بند . سرائے عالمگیر، کھاریاں، گجرات، منڈی بہاوالدین، میرپور سے آزاد کشمیر کو ملانے والے تمام زمینی راستے بند کر دے گئے۔

    گجرات وزیر آباد چناب ٹول پلازہ کو بھی مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔گوجرانوالہ لاہور موٹر وے انٹرچینج (واہنڈو) بھی بند کر دی گئی. گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کو بھی کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا۔

    آؤٹ آف ڈسٹرکٹ تمام آنےجانے والے تمام چھوٹے بڑے راستے بند کر دیے گئے ہیں اس لئیےسفر کرنے سے گریز کریں پریشانی سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔

  • پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے نے محبوبہ کو قتل کر کے خود کو گولی مار لی

    پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے نے محبوبہ کو قتل کر کے خود کو گولی مار لی

    منڈی بہاؤالدین محلہ شفقت آباد علاقہ تھانہ سٹی میں قتل کی لرزا خیز واردات! پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے نے محبوبہ کو قتل کر کے خود کو گولی مار لی.

    تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین محلہ شفت آباد ڈاکٹر عثمان اکبر والی گلی میں لڑکے نے لڑکی کو فائر مار کر بعد میں خود کو فائر مار لیا. لڑکی موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ لڑکا زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جسے بعد میں گجرات ریفر کردیا گیا.

    دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے. پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کردیا

  • ون ڈے رینکنگ، شاہین آفریدی ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر آگئے

    ون ڈے رینکنگ، شاہین آفریدی ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر آگئے

    قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ اگلے سال کی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے چند ماہ قبل، اس خبر سے پاکستان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے کہ شاہین آفریدی نے تازہ ترین ICC مردوں کی ODI باؤلر رینکنگ میں دوبارہ نمبر 1 پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

    شاہین آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی حالیہ سیریز میں فتح کے دوران تین میچوں میں 12.62 کی اوسط سے آٹھ وکٹیں لے کر 50 اوور کی کرکٹ میں ٹاپ باؤلر کے طور پر اپنی جگہ دوبارہ حاصل کی۔ شاہین آفریدی تین درجے ترقی کر کے جنوبی افریقہ کے اسپنر کیشو مہاراج (دو درجے نیچے تیسرے نمبر پر) سے پہلے نمبر پر آ گئے جبکہ افغانستان کے اسپنر راشد خان دوسرے نمبر پر ہیں۔

    شاہین آفریدی اس سے قبل گزشتہ سال بھارت میں منعقدہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے وسط میں نمبر ون بولر تھے۔ شاہین آفریدی کے ساتھی فاسٹ بولر حارث رؤف آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 10 وکٹیں لینے اور مین آف دی سیریز بننے کے بعد 14 درجے ترقی کر کے کیریئر کی بہترین 13ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ جب کہ ہم وطن نسیم شاہ نے بھی 14 رنز کی بہتری کی اور کیریئر کا نیا 55 ویں نمبر حاصل کیا۔

    شاہین آفریدی کے ٹاپ پر آنے کا مطلب ہے کہ پاکستان کے پاس اب ون ڈے کرکٹ میں بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں میں ٹاپ رینک والے کھلاڑی ہیں۔ کیونکہ سابق کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف صرف ایک آؤٹ میں 80 رنز بنانے کے بعد بلے بازوں کی فہرست میں اپنی برتری کو بڑھا دیا۔

    یہ اگلے سال کے چیمپئنز ٹرافی ایونٹ سے پہلے پاکستان کے لیے اچھا ہے، نئے کپتان محمد رضوان (دو درجے اوپر 23ویں نمبر پر) بھی آسٹریلیا میں اپنے 74 رنز کے ساتھ فارم پا رہے ہیں۔

  • سابق بھارتی کرکٹر کا بیٹا جنس تبدیل کرکے لڑکی بن گیا

    سابق بھارتی کرکٹر کا بیٹا جنس تبدیل کرکے لڑکی بن گیا

    سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ کے 23 سالہ بیٹے نے ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی کے ذریعے اپنی جنس تبدیل کر لی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آریان نے جنس کی تبدیلی کے حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لکھا کہ میں نے شروع سے ہی محسوس کیا کہ میں وہ شناخت نہیں ہوں جو مجھے دی گئی ہے۔

    اپنی طویل انسٹاگرام پوسٹ میں، آریان نے لڑکے سے لڑکی کے عمل کے مراحل کو بیان کیا اور ان جدوجہد کا ذکر کیا جن سے وہ برسوں سے لڑے تھے۔ آریان، جو 22 سال تک ایک لڑکے کے طور پر بڑا ہوا اور تعلیم حاصل کرتا رہا، نے 2023 میں ہارمون تھراپی سے گزرنا شروع کیا اور 11 ماہ بعد ایک ٹرانس جینڈر لڑکی بن گئی۔

    آرین نے اپنا نام بدل کر عنایہ رکھ لیا اور اس نئی شناخت کے ساتھ اس نے کرکٹ کے لیے اپنا جنون اور جنون جاری رکھا اور اس وقت وہ برطانیہ میں کرکٹ کھیل رہی ہیں۔کرکٹ کے شوقین عنایہ (آریان) نے ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں پر آئی سی سی کے نئے اصول پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔

    مانچسٹر میں مقیم عنایہ (سابقہ ​​آریان) بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایم ایس دھونی، ویرات کوہلی اور دیگر ہندوستانی کرکٹرز کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔