todays weather

محکمہ موسمیات نے 28 سے 31 جولائی تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے

محکمہ موسمیات نے 28 جولائی سے 31 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، بحیرہ عرب سے آنے والی مون سون ہوائیں 27 جولائی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی اور 29 جولائی سے وسطی اور جنوبی علاقوں تک پھیل جائیں گی۔

اس کے باعث 27 جولائی کی رات سے 31 جولائی تک پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح 28 جولائی سے 31 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ، چنیوٹ، فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں