Category: اسپیشل فیچرز

  • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات آٹھ روپے پچاس پیسے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت اوگرا کی سفارشات کے بعد قیمتوں کا فیصلہ آج کرے گی۔ 16 اپریل سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 50 پیسے کمی کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اگلے 15 دنوں تک 6.96 روپے سستا ہونے کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مٹی کا تیل 7.47 روپے اور لائٹ ڈیزل 7.21 روپے سستا ہو سکتا ہے۔ اوگرا قیمتوں سے متعلق حتمی تجاویز آج حکومت کو بھجوائے گا۔ وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق حکومت ٹیکس کی شرح میں اتار چڑھاؤ کر کے تجاویز میں تبدیلی کا آپشن بھی استعمال کر سکتی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مارچ میں حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی شرح میں اضافہ کیا تھا۔ گزشتہ ماہ پٹرولیم کی قیمتیں برقرار رکھتے ہوئے بجلی پر ریلیف کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

  • حکومت نے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیئے

    حکومت نے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیئے

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا دورہ کیا اور اہم اجلاس کی صدارت کی۔ جس کے دوران انہیں بتایا گیا کہ مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کیے گئے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیے گئے ہیں۔

    اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط کے لیے تمام قانونی امور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

    بیلاروس نے ہنر مند پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

    انہوں نے کہا کہ نئی شرائط بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کو روکیں گی۔ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی ہدایت پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اس فیصلے سے عالمی برادری کو مثبت پیغام جائے گا۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

    پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث برینٹ خام تیل 60.12 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

    یکم اور 2 اپریل کو برینٹ خام تیل کی قیمت 74.95 ڈالر فی بیرل تھی۔ 2 اپریل سے برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 14 ڈالر فی بیرل سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں مسلسل گراوٹ کے پیش نظر جی ایس ٹی کی شرح میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

  • عیدالفطر پر پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

    عیدالفطر پر پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

    بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوئی ہے جس کا اثر پاکستان میں بھی پڑنے کا امکان ہے۔ عالمی سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

    عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں ایک ڈالر چوالیس سینٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت سات ڈالر چوبیس سینٹ سے کم ہو کر پانچ ڈالر چوراسی سینٹس فی بیرل ہوگئی ہے۔

    اسی طرح عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت میں بھی ساٹھ سینٹ کی کمی کی گئی ہے۔ عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

    مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی قیمت کے مطابق پاکستان میں پیٹرول تین روپے اٹھارہ پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل تین روپے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ حکومت اگلی قیمتوں کے تعین کے وقت کرے گی۔

  • واپڈا کا عیدالفطر پر ملازمین کو عیدی دینے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

    واپڈا کا عیدالفطر پر ملازمین کو عیدی دینے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

    واپڈا نے عیدالفطر پر ملازمین کو عیدی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انعام کی رقم ایک بنیادی تنخواہ کے برابر ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق چھ ماہ سے زائد سروس رکھنے والے ملازمین انعام کے اہل ہوں گے۔ کنفرم، کنٹریکٹ، ڈیلی ویجز، ڈیپوٹیشن سمیت تمام ملازمین انعام کے اہل ہوں گے۔ کنسلٹنٹس، ایڈوائزر اپنے پیکج کا 60 فیصد بطور انعام لے سکیں گے۔

    ارنڈ لیوو، ایل پی آر، ایکسٹراآرڈنری لیوو پر ملازمین انعام کے اہل نہیں ہوں گے۔ جن ملازمین کو سزا ہوئی ہے یا وہ بدتمیزی کے مرتکب ہوئے ہیں وہ بھی انعام کے اہل نہیں ہیں۔

  • سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد اس کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی سطح پر مہنگائی میں اضافے کے خدشات ہیں۔ سونے کے ذخائر میں اضافے کے لیے مختلف ممالک کی جانب سے سونے کی خریداری کی سرگرمیوں کے باعث بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں۔

    جیسے ہی بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 16 ڈالر اضافے سے 3,038 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت بھی بدھ کو 1,650 روپے اضافے سے 319,000 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    اس کے علاوہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1،415 روپے اضافے سے 273,491 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3،555 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3،047 روپے پر برقرار رہی۔

  • عید الفطر پر شہریوں کو نئے کرنسی نوٹ کہاں سے ملیں گے؟

    عید الفطر پر شہریوں کو نئے کرنسی نوٹ کہاں سے ملیں گے؟

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمرشل بینک عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک بینکوں کے وسیع، ملک گیر برانچ نیٹ ورک کے ذریعے نئے بینک نوٹوں تک عوام کی رسائی کو آسان بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

    ایک بیان میں اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں سال رمضان المبارک کے دوران کمرشل بینکوں کی 17 ہزار شاخوں کو اب تک تمام مالیت کے 27 ارب روپے کے نئے نوٹ فراہم کیے جا چکے ہیں۔

    بینکوں کا اے ٹی ایم نیٹ ورک مذہبی تہوار کے موقع پر عوام کو بغیر کسی رکاوٹ کے معیاری اور صاف ستھرا نوٹ جاری کرے گا تاکہ عوام کو آسانی اور مؤثر طریقے سے نئے بینک نوٹ فراہم کیے جا سکیں۔ اس کے لیے کیش مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عید پر کمرشل بینک کی برانچیں عوام کو نئے کرنسی نوٹ فراہم کریں گی۔

  • عید الفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ جانیں

    عید الفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ جانیں

    عیدالفطر کی آمد پر شہریوں میں نئے نوٹ حاصل کرنے کی تگ و دو شروع ہو چکی ہے جس کو بآسانی ٹیکسٹ میسج کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

    نئے نوٹ حاصل کرنے کے لیے شہری 8877 پر شناختی کارڈ نمبر اور بینک برانچ ایس ایم ایس کر سکتے ہیں. نئے نوٹ بینک پہنچنے پر آپ کو ایس ایم ایس سے مطلع کیا جائے گا۔

    تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد شہری کو دو دن میں متعلقہ بینک برانچ جانا ہوگا اور اصل شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ آپ 10 روپے کے نوٹ کے تین پیکٹ، پچاس روپے کے نوٹس کا ایک پیکٹ اور 100 روپے کا نوٹ کا ایک پیکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

    ایک شناختی کارڈ اور موبائل نمبر کو صرف ایک مرتبہ ہی استعمال میں لایا جا سکے گا. کسی بھی قسم کی شکایت اور معلومات کے لیے اسٹیٹ بینک کے فون نمبر 111-008-877 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

  • حکومت کا آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اعلان

    حکومت کا آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اعلان

    حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رکھی گئی ہیں۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی قیمت 255.63 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258.64 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 168 روپے 12 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 153 روپے 34 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

    اس سے قبل وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔ شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ جلد عوام کو بجلی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف دینے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے وہ خود قوم سے خطاب کریں گے۔

  • کرپٹو کونسل باضابطہ طور پر قائم کی دی گئی

    کرپٹو کونسل باضابطہ طور پر قائم کی دی گئی

    پاکستان کرپٹو کونسل باضابطہ طور پر قائم ہو چکی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب چیئرمین اور بلال بن ثاقب سی ای او ہوں گے۔

    پاکستان کرپٹو کونسل باضابطہ طور پر قائم ہو چکی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ کے طور پر کام کریں گے۔ پاکستان کرپٹو کونسل کے وزیر خزانہ کے چیف ایڈوائزر بلال بن ثاقب کو کونسل کا سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق، یہ ملک میں بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے فروغ میں ایک اہم قدم ہے۔ کونسل مؤثر پالیسی سازی اور کرپٹو اپنانے کے لیے جدت کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ کونسل ایک محفوظ مالیاتی نظام کے قیام میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گی۔ یہ ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے حکومت کے عزم کا عکاس ہے۔