rabi ul awal date in pakistan 2022

ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

ملک کے کسی بھی حصے میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق عید میلاد النبیﷺ اتوار 9 اکتوبر کو منائی جائیگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس زونل دفاتر میں ہوئے۔

مرکزی کمیٹی کو ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر نے ربیع الاول کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔

مولانا عبدالخبیر نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاوّل 28 ستمبر بروز بدھ اور 12 ربیع الاول (جشن عید میلاد النبیﷺ) اتوار 9 اکتوبر کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں