عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 60 ڈالر اضافے سے 2470 ڈالر کی نئی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب جمعرات کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت 4،600 روپے اضافے سے 254،000 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3،944 روپے اضافے سے 217،764 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس قیمت چاندی کی فی تولہ قیمت 2،900 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28 روپے پر برقرار رہی۔ بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سونے کی خریداری میں کمی کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4،000 روپے کی کمی ہوئی ہے۔