پاکستان میں سیمنٹ کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہو گیا

سیمنٹ ڈسٹری بیوشن انڈسٹری کی ہڑتال، مارکیٹوں میں سپلائی بند، سیمنٹ کے تھیلے کی قیمت میں تین سو روپے اضافہ ہوگیا۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہڑتال ختم نہ ہوئی تو کاروبار ٹھپ ہو جائیں گے۔

نئے مالی سال میں ٹیکسوں کے نفاذ کے بعد دیگر اشیاء کی طرح سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور سیمنٹ کی تقسیم کار صنعت نے ٹیکس کے خلاف ہڑتال کر دی ہے۔ سیمنٹ کے تھیلے کی قیمت 300 روپے تک بڑھ گئی جس کے بعد قیمت 1،200 سے بڑھ کر 1،500 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب تعمیراتی میٹریل، بجری، ریت، اینٹ اور کنکریٹ بھی مہنگے ہو گئے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ سپلائی بند ہونے سے سیمنٹ کی قلت پیدا ہوئی ہے۔ ہڑتال مزید چند روز جاری رہی تو کاروبار مکمل طور پر بند ہو جائے گا۔ ڈیلرز، دکانداروں اور خریداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

اپنا تبصرہ لکھیں