PTI

حکومت کا پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند روز سے ملک میں ہیجان کی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سات خون معاف کے نام سے فلم کا ٹریلر چلایا جا رہا ہے۔ ہمیں کہا جا رہا ہے کہ ہم اچھوت ہیں۔ بس بہت ہو گیا۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی بدترین لیڈر ہیں، انہوں نے بہنوں اور بیٹیوں کو جیلوں میں ڈالنے کی روایت ڈالی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایوان میں کہا کہ ہمیں کمپیکٹ اکانومی کے لیے تیاری کرنی چاہیے۔ ہماری عقل کو ہماری کمزوری سمجھا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کا کیس سپریم کورٹ بھیجا جائے گا۔ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے کے بہت واضح ثبوت ہیں۔ حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے لیے مقدمہ دائر کرے گی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت نے سخت ترین ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلایا جائے۔ تینوں افراد کے خلاف ریفرنس وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ بھجوایا جائے گا۔ ان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کر دیے جائیں گے۔ قرارداد پارلیمنٹ سے منظور کرائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں