چکن کی قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں 100 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔ زندہ مرغی کی قیمت 470 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 31 روپے اضافے کے باعث گوشت کی سرکاری قیمت 626 روپے مقرر کر دی گئی، زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 416 روپے فی کلو جبکہ ریٹیل ریٹ 432 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
تاہم مارکیٹ میں مرغی کے گوشت کی فی کلو فروخت 650 روپے سے زائد کی قیمت پر جاری ہے۔ جبکہ دیگر کئی شہروں میں ایک ہفتے کے دوران چکن کی فی کلو قیمت میں 100 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔
زندہ مرغی کی قیمت 470 روپے فی کلو جبکہ گوشت کی قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے لاہور میں پولٹری ایسوسی ایشن کے سٹیک ہولڈرز اور نمائندوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین بھی موجود تھے۔ اجلاس میں چکن کی سپلائی چین اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔
Leave a Reply