وفاقی بجٹ میں موبائل فونز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ سے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
بجٹ میں موبائل فون پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ سے کی پیڈ موبائل 500 سے 700 روپے جبکہ سمارٹ فون 7 سے 10 ہزار روپے مہنگے ہو گئے ہیں۔ موبائل کی قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گھر سے رابطے میں رہنے کے لیے سادہ فون خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ موبائل فون مہنگے ہونے سے فروخت میں بھی کمی آئے گی۔