محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کا اہم اعلان۔ نئے ہجری سال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں طلب کرلیا گیا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں نئے ہجری سال کے آغاز میں ایک سے دو دن رہ گئے ہیں۔ پاکستان میں محرم 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے سویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز ہفتہ کو ہوگا۔
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کا مرکزی اجلاس کوئٹہ میں چیئرمین عبدالخبیر کی زیر صدارت شام 7 بجے شروع ہوگا۔ اس کے علاوہ کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔
زونل کمیٹیاں ثبوت حاصل کر کے سنٹرل کمیٹی کو ارسال کریں گی۔ محرم کا چاند نظر آنے یا نہ ہونے کا حتمی فیصلہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ آج چاند نظر آنے کی صورت میں یوم عاشورہ 16 جولائی 2024 کو ہوگا۔