Public holiday announced across the country on Thursday

سال 2024 میں کتنی چھٹیاں ہوں گی، اعلامیہ جاری؟

اسلام آباد: وفاقی کابینہ ڈویژن نے سال 2024 میں تعطیلات کا اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق سال کی پہلی سرکاری تعطیل 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر ہوگی اور 23 مارچ کو یوم پاکستان پر عام تعطیل ہوگی۔

عید الفطر کی تعطیلات 10، 11 اور 12 اپریل کو ہوں گی اور یکم مئی کو یوم مزدور کی چھٹی ہوگی۔ عید الاضحی کی تعطیلات 17 سے 19 جون تک ہوں گی۔ یوم عاشور پر 16 اور 17 جولائی کو محرم کی تعطیلات ہوں گی۔

اسی طرح 14 اگست کو یوم آزادی پر چھٹی ہوگی۔ 16 ستمبر کو عید میلادالنبی ﷺ کی چھٹی منائی جائے گی۔ 9 نومبر کو یوم اقبال اور 25 دسمبر کو قائداعظم کے یوم پیدائش پر تعطیل ہوگی۔

اس کے علاوہ بینکوں میں تعطیلات کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق یکم جنوری کو بینک چھٹی ہوگی۔اختیاری تعطیلات کے حوالے سے یکم جنوری کو نئے سال کی اختیاری چھٹی ہوگی۔

بسنت پنچمی بھی 14 فروری کو غیر مسلموں کے لیے اختیاری چھٹی ہوگی۔ 8 مارچ کو “شیوتری” کی اختیاری چھٹی ہوگی۔ شب معراج، 7 فروری کو اختیاری چھٹی بھی کی جا سکتی ہے۔ شب برات 25 فروری کو بھی اختیاری چھٹی ہوگی۔

ہولی کا ہندو تہوار 24 مارچ اور دلہنڈی 25 مارچ کو منایا جا سکتا ہے۔ 29 مارچ کو گڈ فرائیڈے اور 31 مارچ سے یکم اپریل تک ایسٹر کی تعطیلات۔ یاساکھی کے تہوار کے لیے 13 تاریخ کو اختیاری چھٹی ہوگی۔

بہائی برادری کے لیے عید رضوان کی تعطیل 21 اپریل کو ہو گی۔ 23 مارچ بدھ پرنیما کے لیے اختیاری چھٹی ہو گی اور پارسی نئے سال “نوروز” کی چھٹی 15 اگست کو ہو گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں