election

حتمی حلقہ بندیاں: ملک بھر میں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کی تعداد کتنی ہوگی؟

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔ جس کے مطابق ملک بھر میں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کی تعداد 593 ہو گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کے مطابق پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 297، سندھ میں 130 جنرل نشستیں، خیبرپختونخوا میں 115 اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی 51 نشستیں ہوں گی۔

پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 297 ہو گی۔

پنجاب صوبائی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد لاہور میں 30، فیصل آباد میں 21، راولپنڈی میں 13، رحیم یار خان میں 13، ملتان میں 12 اور گوجرانوالہ میں 12 ہو گی۔ الیکشن کمیشن

پنجاب صوبائی اسمبلی میں سیالکوٹ میں 10، قصور میں 10، بہاولپور میں 10 اور سرگودھا میں 10 جنرل نشستیں ہوں گی۔شیخوپورہ کی 9، بہاولنگر کی 8، اوکاڑہ کی 8، خانیوال کی 8، گجرات کی 8، وہاڑی کی 8، مظفر گڑھ کی 8، ساہیوال کی 7 اور جھنگ میں بھی 7 جنرل نشستیں ہوں گی۔

پنجاب صوبائی اسمبلی میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 6 جنرل نشستیں ہوں گی، ڈی جی خان کی 6، راجن پور کی 6، اٹک کی 5، نارووال کی 5، پاکپتن کی 5، بھکر کی 5 اور لیہ میں بھی 5 نشستیں ہوں گی۔خوشاب کی جنرل نشستوں کی تعداد 4، میانوالی کی 4، چنیوٹ کی 4، ننکانہ صاحب کی 4، لودھراں کی 4 اور منڈی بہاؤالدین کی بھی 4 نشستیں ہوں گی۔

جہلم صوبائی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 3، حافظ آباد 3، کوٹ ادو 3 جبکہ وزیر آباد، تونسہ، چکوال میں 2، 2 نشستیں ہوں گی۔ پنجاب صوبائی اسمبلی میں مری کی 1 نشست ہوگی جبکہ چکوال تلہ گینگ کے پاس 1 اور تلہ گنگ کے پاس بھی 1 نشست ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں