لاہور: جوبلی ٹاؤن کے علاقے میں واقع کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران ایک کرکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گیا۔
کوآپریٹ ویٹرن لیگ کے میچ میں 46 سالہ مقامی کرکٹر عثمان شنواری میدان میں فیلڈنگ کے لیے کھڑے تھے کہ اچانک گر گئے، انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
مقامی کرکٹر عثمان شنواری کی اتوار کو تدفین کر دی گئی، کرکٹر کے اچانک انتقال پر کرکٹ حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔