babar

بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور اعزاز چھین لیا

ڈیلاس: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم جمعرات کو ڈیلاس میں امریکہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔ اس میچ میں انہوں نے 43 گیندوں پر 44 رنز کی اننگز کھیلی جس میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

بابر اعظم نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بابر اعظم 4،066 رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 120ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں انجام دیا ہے۔ ویرات کوہلی 118 میچوں میں 4،038 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں