منڈی بہاءالدین کے لئے ایک اور اعزاز. ملکوال کا ایک اور چمکتا ہوا ستارہ۔ہاکی کے میدانوں میں ملکوال کا نام روشن کرنے کے لیے تیار ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 4 تا 11 مئی ملائشیا کے شہر آئپوہ میں کھیلے جانے والے 30ویں سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ کیلئے تربیتی کیمپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔
جس میں ملکوال کے محلہ چلپور سے تعلق رکھنے والے عدنان شہزاد کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ دعا ہے اللہ پاک عدنان بھائی کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور وہ ہاکی کے میدانوں میں اپنے ملک اور اپنے شہر کا نام روشن کریں۔آمین