عدم توجہی ، پیر یعقوب شاہ سٹیڈیم کھنڈرات بننے لگا

عدم توجہی ، پیر یعقوب شاہ سٹیڈیم کھنڈرات بننے لگا. ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے لوہے کے جنگلے ٹوٹ کر زمین پر گرے پڑے

پھالیہ (نامہ نگار ) پیر یعقوب شاہ ٹیڈیم عدم توجی کے سبب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگا۔ تحصیل پھالیہ کے واحد خوبصورت سٹیڈیم سے ضعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے لوہے کے جنگلے ٹوٹ کر زمین پر گرے پڑے ہیں، سٹیڈیم کے ملحقہ رہائشی گھروں کے مالکان نے دیوار میں سوراخ کر کے نالیوں کا پانی گراؤنڈ میں چھوڑ رکھا ہے.

باؤنڈری رسے ٹوٹے بکھرے پڑے ہیں، کوڑا کرکٹ گراؤنڈ کے چاروں اطراف سیوریج سسٹم کے سوراخوں میں پھنسا ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کا نوحہ کناں ہے گراؤنڈ کے چاروں اطراف لاکھوں مالیت کے دیو قامت لائٹس پولوں کی ناقص وائرنگ کے سبب گراؤنڈ رات کی تاریکیوں میں ڈوبا کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے.

بے یارو مددگار سٹیڈیم میں سرکاری اہلکار لاکھوں روپے ماہانہ خزانہ سے وصول کئے جارہے ہیں۔ اہلیان پھالیہ نے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ پیر یعقوب شاہ سٹیڈیم کی عدم توجہی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور سٹیڈیم کی اصل حالت میں بحالی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں