Inauguration of District Intercollegiate Sports Event at Govt College

منڈی بہاءالدین کے اسٹیڈیمز اور سپورٹس کمپلیکس میں سہولیات فراہم کی جائیں گی

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت سپورٹس افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ماجد حسین، تحصیل سپورٹس افسران سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ سپورٹس کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 03مئی 2024) ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع منڈی بہاءالدین میں سپورٹس سہولیات کو فروغ دیا جائے گا۔ صحت اور تعلیم کے بعد سپورٹس کا فروغ بھی اہم ترجیح میں شامل ہے۔ کھیل اور کھلا ڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے سے صحت مند معاشرے کے قیام میں معاونت مل سکتی ہے۔

ضلع منڈی بہاوالدین میں کھیلوں کی سہولتوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع بھر کے اسٹیڈیمز اور سپورٹس کمپلیکس میں عدم سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور مفصل رپورٹ بنا کر پیش کی جائے تاکہ وہ سہولیات فی الفور مہیا کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ میں خود بھی وزٹ کر کے سپورٹس سہولیات کا جائزہ لوں گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں