ایشین سنوکر چیمپئن شپ فائنل؛ پاکستان کو تھائی لینڈ کے ہاتھوں شکست

Snooker player Mohammad Bilal passed away due to heart attack

ریاض: ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں تھائی لینڈ نے ٹیم ایونٹ میں پاکستان کو شکست دے دی۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کھیلی گئی اے سی بی ایس ففٹین ریڈ مین ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے فیصلہ کن معرکے میں تھائی لینڈ نے پاکستانی ٹیم کو تین صفر سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا جب کہ سلور میڈل پاکستان کے حصے میں آیا۔

پاکستان نے ٹورنامنٹ کے تین مقابلوں میں دو گولڈ، دو سلور اور ایک برانز میڈل سمیت پانچ تمغے جیتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *