ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے تمام اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کل 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ یکم جون سے 29 جون تک کھیلا جائے گا جس کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز کریں گے۔
کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کے لیے نیوزی لینڈ نے سب سے پہلے اپنے سکواڈ کا اعلان کیا جبکہ پاکستان اسکواڈ کا اعلان کرنے والا آخری تھا۔ تمام ٹیموں کو 25 مئی تک اپنے اسکواڈ میں تبدیلیاں کرنے کی اجازت ہے جس کے بعد کسی بھی تبدیلی کے لیے آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری درکار ہوگی۔
منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے کرکٹر بلال حسن T20 ورلڈکپ 2024 میں یوگنڈا کی طرف سے کھیلیں گے۔ بلال حسن کا تعلق 7 چک تحصیل ملکوال سے ہے۔ اور وہ یوگنڈا کی قومی ٹیم میں بطور بالر کھیلیں گے۔
برائن مسابا (کپتان)، سائمن سیسازی، راجر مکاسا، کوسماس کیوٹا، دنیش ناکرانی، فریڈ اچیلم، کینتھ ویسوا، الپیش رامجانی، فرینک نسیبوگا، ہنری سینیونڈو، بلال حسن، رابنسن اوبیا، ریاضت علی شاہ (وی سی سی)، رونک پٹیل یوگنڈا کی ٹیم میںکھیلیں گے.