moin khan

معین خان کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ کی دوڑ میں معین خان بھی شامل ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کپتان سے حکومتی شخصیت نے رابطہ کیا ہے جس کے بعد معین خان پیر کو اسلام آباد جائیں گے۔ انہیں گورننگ بورڈ کے ممبر کے طور پر نامزد کیا جا سکتا ہے۔ نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے عبوری انتظامی کمیٹی بنائی جائے گی۔ کمیٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے گورننگ بورڈ تشکیل دے گی۔

بتایا جا رہا ہے کہ 19 جنوری کو ذکاء اشرف نے ممبران سے ملاقات کے دوران پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ “انہوں نے ایم سی کے چیئرمین اور ممبر کی حیثیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے”۔ اپنے اختتامی کلمات میں انہوں نے پی سی بی کے سرپرست کا ان کے اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

معلوم ہوا ہے کہ نگراں وزیراعظم کاکڑ نے ذکا اشرف کی سربراہی میں قائم انتظامی کمیٹی کی مدت میں نومبر 2023 میں تین ماہ کی توسیع کی تھی، یہ مدت فروری کے پہلے ہفتے میں ختم ہو رہی تھی۔ اب چیف الیکشن کمشنر شاہ خاور عام انتخابات تک پی سی بی کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں