district jail mandi bahauddin

منڈی بہاءالدین جیل کے 104 قیدیوں نے ووٹ ڈالے

راولپنڈی: راولپنڈی ریجن کی 4 جیلوں کے 189 قیدیوں نے عام انتخابات میں پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ ان میں دوخواتین قیدی بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی کے 19 قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیا۔ جبکہ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین سے 104 قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل گجرات سے 54 مرد اور 2 خواتین قیدیوں اور سب جیل چکوال کے 10 قیدیوں نے بذریعہ ڈاک ووٹ ڈالا۔

جبکہ ریجن کی دوجیلوں ڈسٹرکٹ جیل اٹک اور جہلم کا کوئی اسیر ووٹ کاسٹ نہ کرسکا۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی ریجن کی 6 جیلوں میں قید 424 قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ پیپر کی فراہمی کے لیے درخواستیں دی تھیں۔

ان میں سینٹرل جیل راولپنڈی کے 152، ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے 24، ڈسٹرکٹ جیل گجرات سے 3 خواتین سمیت 60، ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے 36، ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین سے 142 اور سب جیل چکوال سے 10 قیدی شامل ہیں۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ قواعد کے مطابق پوسٹل بیلٹ سیل بند لفافوں میں متعلقہ ریٹرننگ افسران کو بھیجے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں