کراچی: شاہین شاہ آفریدی نے ٹی 20 وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے کم عمرترین بولر کا اعزاز حاصل کرلیا۔
پاکستانی شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے جسپریت بمرا سے ٹی 20 وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے کم عمرترین بولر کا اعزاز چھین لیا، شاہین آفریدی نے یہ سنگ میل 20 برس اور 326 دن کی عمر میں عبور کیا،19 برس کی عمر میں ٹی 20 ڈیبیو کرنے والے بمرا نے اس طرز میں 100 وکٹیں 23 برس اور 57 دن کی عمر میں مکمل کرلی تھیں۔
یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی 2018 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کے بعد سے نان اسٹاپ کرکٹ کھیل رہے ہیں