Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

  • منڈی بہاءالدین
  • ریٹ لسٹ
  • میرا گائوں
  • قومی
  • موسم

واٹس ایپ پنک… اپ ڈیٹ کی آڑ میں ہیکرز کا وار

Written by

www.mbdinnews.com

in

اسپیشل فیچرز

سلیکان ویلی: سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی کو اپنے موبائل پر ’’واٹس ایپ پنک‘‘ نامی اپ ڈیٹ کا لنک موصول ہو تو ہر گز اس پر کلک نہ کرے کیونکہ یہ دراصل ایک وائرس ہے جو اُن کے موبائل کو دور بیٹھے کسی نامعلوم ہیکر کے قبضے میں دے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ’’واٹس ایپ پنک‘‘ کے نام سے یہ اپ ڈیٹ لنک پچھلے چند روز سے مختلف سوشل میڈیا گروپس میں گردش کررہا ہے۔ اپ ڈیٹ لنک کے ساتھ دی گئی وضاحت میں بتایا جاتا ہے کہ یہ اپ ڈیٹ آپ کے موبائل میں انسٹال ہو کر واٹس ایپ کا رنگ بدل کر گلابی کردے گی، اور اس پر کلک کرنے کے بعد ایسا ہی ہوتا ہے۔

لیکن رنگ بدلنے کے ساتھ ساتھ، یہ اپ ڈیٹ آپ کے موبائل میں موجود اہم معلومات مثلاً تصاویر، ایس ایم ایس، ویڈیوز، یوزر نیمز اور پاس ورڈز وغیرہ تک رسائی حاصل کرکے انہیں کسی نامعلوم ہیکر کے قبضے میں دے سکتی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موبائل صارفین نہ صرف ’’واٹس ایپ پنک‘‘ بلکہ ایسے کسی بھی لنک پر ہر گز کلک نہ کریں جو کسی نامعلوم ذریعے سے انہیں بھیجا گیا ہو۔

البتہ اگر کوئی صارف ’’واٹس ایپ پنک‘‘ پر کلک کرچکا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنے موبائل سے فوراً واٹس ایپ ان انسٹال کردے اور اگر انہوں نے واٹس ایپ کو کسی اور آلے (ڈیسک ٹاپ/ لیپ ٹاپ) سے منسلک کر رکھا ہو تو اسے بھی فوری طور اس ڈیوائس سے منقطع (ڈس کنکٹ) کردیں۔ علاوہ ازیں، موبائل ’’سیٹنگز‘‘ میں جا کر براؤزر کیشے صاف کریں اور دوسری ایپس کو دی گئی اجازت (پرمیشنز) چیک کریں۔ اگر کسی ایپ کو غیر متعلق، غیر ضروری یا مشکوک قسم کی پرمیشنز دی گئی ہوں تو انہیں فوری طور پر بلاک کردیں۔

امید ہے کہ اس کارروائی کے بعد ان کا موبائل فون اپنی پہلے والی حالت پر بحال ہوجائے گا اور دوبارہ سے محفوظ ہوجائے گا

←پنجاب حکومت کا ملازمین کو 25 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینے پر اتفاق
ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں اشیائے خوردونوش کے سٹالز ،سکیورٹی و کورونا ایس او پیز کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا→

Comments

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

More posts

  • ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    June 14, 2025
  • اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    June 14, 2025
  • شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    June 13, 2025
  • شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    June 13, 2025

Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

Mandi Bahauddin News | Mbdin News | Mandi News | ضلع منڈی بہاؤالدین نیوز | Malakwal News | Malikwal News | Phalia News | Mandi Bahauddin weather | weather mandi bahauddin | Mandi Bahauddin latest news | Mandi Bahauddin newspaper | منڈی بہاءالدین کا موسم |

Designed by Mozzam Riaz