وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ نویں اور گیارویں جماعت کے امتحانات بورڈز کے ٹائم فریم کے مطابق ہونگے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر تعلیم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نویں اور گیارویں جماعت کے امتحانات کے ھوالے سے سوشل میڈیا پر غلط خبریں گردش کررہی ہیں، امتحانات بورڈرز کے تحت وقت پر لیےجائیں گے۔ قبل ازیں پاکستان نے کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کےباعث اسکولز اور کالجز گزشتہ ماہ بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Class 9 and 11 exams will take place according to the time table of the respective boards. No truth in rumours that they will not be held
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) May 5, 2021
پاکستان میں کرونا وائرس سے اب تک 18ہزار 429 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ 8لاکھ 41ہزار 636 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال کرونا وائرس کےباعث بچوں کو بغیر امتحانات لیے پاس کردیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات تاخیر کا شکار ہیں، جو اب 15جون کو لیےجائیں گے