پشاورکی نمک منڈی لذیزکھانوں کےلئے مشہور ہے ليکن اس کی مقبوليت کی ايک اور وجہ بھی ہے۔
نمک منڈی کی وجہ شہرمٹن کڑاہی اور سیخ تکہ ہے مگر اس بازار کے عقب میں آباد ہے پتھروں کی دنیا جہاں بیش قیمت نگینوں کو تراشہ جاتا ہے ایسی مہارت سے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں
ایک کاریگر شہریار کا کہنا ہے کہ بنیادی طورپریہ پتھر ان کے پاس را فارم میں آتا ہے، وہ اس کی کٹنگ کرتے ہیں اسے فارم میں لاتے ہیں پھر یہ مختلف اشیاء اورزیورات میں استعمال ہوتا ہے۔
دیدہ زیب پتھر نہ صرف زیورات میں استعمال ہوتے ہیں بلکہ بیرون ممالک بھی اس کی مانگ ہے۔ ڈیلر ابرارخان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ، کینڈا اوردیگرممالک کو یہ پتھر بھجوائے جاتے ہیں وہاں لوگوں کو ان پتھروں پر یقین ہے اور وہ بہت پسند کرتے ہیں۔ قیمتی پتھروں کے کاروبا کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دے کر کثیر زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے