پالے کیلی: سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنگلادیشی بیٹسمین تیج الاسلام کو ڈھیلے جوتے نے آؤٹ کرادیا۔
مہمان سائیڈ ورلڈ ریکارڈ ہدف ملنے کی وجہ سے شکست سے بچنے کیلیے میچ کو ڈرا کرنے کے مشن امپاسبل پر تھی، اس دوران تیج کے بائیں پاؤں سے جوتا نکل گیا جس کی وجہ سے وہ پھسلے اور جوتا سیدھا اسٹمپ میں جالگا،یوں وہ ہٹ وکٹ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے۔
ان کے اس انداز میں آؤٹ ہونے کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے اوٹ پٹانگ انداز قرار دیا جارہا ہے۔