لاہور: پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اوپنر فخر زمان اپریل کے بہترین کھلاڑیوں کی نامزد کردہ فہرست میں شامل کرلیے گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے منتھ آف اپریل کے لیے اعلان کردہ نامزدگیوں میں پاکستان کے بابر اعظم اور فخر زمان کے ساتھ نیپال کے خوشال بھرنل قابل ذکر ہیں۔
بابر اعظم نے اپریل میں ون ڈے کے نمبرون بیٹسمین بننے کا اعزاز حاصل کیا۔فخر زمان نے جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ میچ میں شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 193 رنز کی اننگز کھیل کر سب کے دل جیتے ہیں۔ آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ میں آسٹریلیا کی دو اور نیوزی لینڈ کی ایک کرکٹرشامل ہے۔فینز کے ساتھ کرکٹ ایکسپرٹ کا پینل ووٹنگ کے ذریعے پلیئرآف دی منتھ کا انتخاب کرے گا