نیویارک: کیا آپ جانتے ہیں کہ آئی فون میں بہت ساری ایپلی کیشنز ایسی ہیں جو ابھی تک آپ کے فون کی ہوم اسکرین اور ایپ لائبریری سے اوجھل ہیں۔
ایپل آئی فون کے نئے ماڈلز بہت سارے فیچرز اور ٹرِکس سے بھرے ہوئے ہیں، لیکن ان میں سے بہت سارے فیچرز ایسے ہیں جنہیں تلاش کرنے کے لیے آپ کو کسی ٹرک کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس مضمون میں ہم آج آپ کو ایسے ہی مفید اور روزمرہ کے کاموں میں استعمال ہونے والے فیچر کی ٹرک بتا رہے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ Notes ایپ میں ایک ڈاکیومنٹ اسکینر چھپا ہوا ہے؟ یہ جدید ترین فیچرٹوئٹر، بلاگس خصوصا QR کوڈز کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اور کیمرا ایپ میں موجود اسکینر سے بہت زیادہ بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لانچ سے قبل ہی آئی فون 13 کی اہم معلومات سامنے آگئیں
عموما آپ کنٹرول سینٹر میں شارٹ کٹ کو استعمال کرتے ہوئے QR کوڈز کو اسکین کر تے ہیں یا کچھ صارفین کیمرا ایپ کی مدد سے QR کوڈ کو اسکین کرلیتے ہیں۔ QR کوڈ اسکیننگ کے لیے یہ دونوں طریقے ہی درست ہیں، لیکن ڈیڈیکیٹڈ کوڈ اسکینر ایپ کی مدد سے آپ یہ کام نہ صرف ایک مرحلے میں مکمل کرلیتے ہیں بلکہ یہ ایپ آپ کے سامنے QR کوڈ میں موجود تمام تر تفصیلات کو بھی وضح کردیتی ہے۔
کوڈ اسکینر ایپ کو نہ آپ اپنی ہوم اسکرین پر دیکھ سکتے ہیں اور نہ یہ iOS14 کی نئی ایپ لائبریری میں پائی جاتی ہے۔ اس ایپ کو تلاش کرنا کا ایک ہی طریقہ ہے جو ہم آپ کو بتا رہے ہیں۔
اس ایپ کو تلاش کرنے کے لیے آپ کو اپنے آئی فون کا اسپاٹ لائٹ سرچ فیچر استعمال کرنا ہوگا۔ آئی فون کی ہوم اسکرین پر پر جاکر اپنی انگلی کواسکرین کے وسط سے نیچے کی طرف اسکرول کریں، آپ کی اسکرین کے ٹاپ بار پر ایک سرچ بار ظاہر ہوجائے گا۔ یہاں آپ Code یا Scanner ٹائپ کریں، اسے ٹائپ کرتے ہی آپ کو ایپ سیجیشنز میں Code Scanner کا آئیکون نظر آجائے گا۔ مزید راہنمائی کے لیے درج میں دیے گئے اسکرین شاٹ سے بھی مدد حاصل کرسکتے ہیں