dpo mandi bahauddin

ساجد حسین کھوکھر منڈی بہائوالدین کے نئے ڈی پی او تعینات

منڈی بہائوالدین ضلعی پولیس میں بڑی تبدیلی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید طاہر منڈی بہائوالدین سے تبدیل. انکی جگہ ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر منڈی بہاوالدین کے نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعینات. نوٹیفکیشن جاری

منڈی بہائوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 7 فروری 2023) 4 ماہ تک ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین ڈیوٹی سرانجام دینے والے انور سعید طاہر کا تبادلہ سینٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور کر دیا گیا. انکی جگہ ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر جو کہ پہلے 2 دفعہ منڈی بہائوالدین میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے چکے ہیں، انکا تبادلہ منڈی بہائوالدین کر دیا گیا ہے.

یاد رہے کہ ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر اس کے پہلے 15 جون 2021 کو بطور ڈسٹرکٹ پولیس منڈی بہائوالدین میں تعینات ہوئے تھے. اسکے بعد 28 جون 2022 میں ساجد حسین کھوکھر بطوری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین اپنی ڈیوٹی سر انجام دے چکے ہیں.

یہ بھی پڑھیں: انور سعید طاہر چوتھی مرتبہ منڈی بہائوالدین میں بطور ڈی پی او تعینات

انور سعید طاہر 3 اکتوبر 2022 کو منڈی بہاوالدین میں بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعینات ہوئے تھے. اس سے پہلے انور سعید کنگرا ضلع منڈی بہاوالدین میں 4 مرتبہ بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے چکے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں