پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 7 سے 11 مئی تک صوبے بھر میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے، بالائی پنجاب میں درجہ حرارت 39 سے 43 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال اور قصور میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔
جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 43 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، راجن پور، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور خانیوال میں بھی درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
