Tag: Sajid Hussain Khokhar

  • سید رضا صفدر کاظمی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین تعینات

    سید رضا صفدر کاظمی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین تعینات

    سید رضا صفدر کاظمی کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا گیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منڈی بہائوالدین کو جرائم سے پاک کرکے دم لینگے.

    پھالیہ (نامہ نگار )ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر منڈی بہاوالدین سے تبدیل. سید رضا صفدر کاظمی کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا گیا. ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر 7 فروری 2023 کو منڈی بہاءالدین میں تعینات ہوئےتھے اور 2 ماہ بعد انکا تبادلہ کر دیا گیا ہے.

    میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ،پولیس کی رٹ قائم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے ، چوروں، ڈاکوؤں، رسہ گیروں ، منشیات فروشوں ، جوئے اور ،فحاشی کے اڈے برداشت نہیں کروں گا.

    یہ بھی پڑھیں: ساجد حسین کھوکھر منڈی بہائوالدین کے نئے ڈی پی او تعینات

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرپی او گوجرانولہ کی زیر قیادت ضلع منڈی بہائوالدین کو جرائم سے پاک کرکے دم لیں گے ۔محکمہ پولیس کے افسروں اور اہلکاروں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کسی کا دباؤ خاطر میں نہ لائیں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سینہ سپر ہو کر پولیس کے وقار کو بہتر کرنے میں ہر ممکن اقدامات کریں.

    منڈی بہاءالدین میں تعینات افسران کی لسٹ دیکھیں

    ضلع منڈی بہاؤالدین میں پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے گا اور سٹریٹ کرائم میں ملوث افراد اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا جائے گا ۔

  • ساجد حسین کھوکھر منڈی بہائوالدین کے نئے ڈی پی او تعینات

    ساجد حسین کھوکھر منڈی بہائوالدین کے نئے ڈی پی او تعینات

    منڈی بہائوالدین ضلعی پولیس میں بڑی تبدیلی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید طاہر منڈی بہائوالدین سے تبدیل. انکی جگہ ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر منڈی بہاوالدین کے نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعینات. نوٹیفکیشن جاری

    منڈی بہائوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 7 فروری 2023) 4 ماہ تک ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین ڈیوٹی سرانجام دینے والے انور سعید طاہر کا تبادلہ سینٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور کر دیا گیا. انکی جگہ ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر جو کہ پہلے 2 دفعہ منڈی بہائوالدین میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے چکے ہیں، انکا تبادلہ منڈی بہائوالدین کر دیا گیا ہے.

    یاد رہے کہ ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر اس کے پہلے 15 جون 2021 کو بطور ڈسٹرکٹ پولیس منڈی بہائوالدین میں تعینات ہوئے تھے. اسکے بعد 28 جون 2022 میں ساجد حسین کھوکھر بطوری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین اپنی ڈیوٹی سر انجام دے چکے ہیں.

    یہ بھی پڑھیں: انور سعید طاہر چوتھی مرتبہ منڈی بہائوالدین میں بطور ڈی پی او تعینات

    انور سعید طاہر 3 اکتوبر 2022 کو منڈی بہاوالدین میں بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعینات ہوئے تھے. اس سے پہلے انور سعید کنگرا ضلع منڈی بہاوالدین میں 4 مرتبہ بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے چکے ہیں.

  • ڈی پی او منڈی بہاوالدین ساجد حسین کھوکھر کی دفتری عملہ سے پہلی میٹنگ

    ڈی پی او منڈی بہاوالدین ساجد حسین کھوکھر کی دفتری عملہ سے پہلی میٹنگ

    منڈی بہاوالدین: ساجد حسین کھوکھرPSP نئے ڈی پی او منڈی بہاوالدین تعینات. چارج لینےکے بعد دفتری عملہ کیساتھ پہلی میٹنگ

    منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 17 جون 2021) آزاد ریاست کے آزاد شہری ہونے کے ناطے ساجد حسین کھوکھر ڈی پی او منڈی بہاوالدین نے انگریز دور کی سلامی لینے سے انکار کر دیا۔ سلامی و پروٹوکول کے بجائے عوام کی فلاح و بہبور کو ترجیح دی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر PSP نے ضلع منڈی بہاوالدین میں بطور DPO چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔

    منڈی بہاوالدین: تمام سرکلز ہائے کے SDPO’s SHO’s و دفتری عملہ سے میٹنگ کی جس میں عوام کی خدمات و جرائم پیشہ افراد کیخلاف مل جل کر ٹیم ورک کرنے پر تبادلہ خیال۔ اہلیان منڈی بہاوالدین کیطرف سے نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او کا خیر مقدم ۔مبارکباد۔و نیک تمنآوں کا اظہار کیا گیا۔ آپ کی خدمت کیلئے ہر دم کوشاں