منڈی بہاءالدین کی ضلعی پولیس انتظامیہ میں بڑی تبدیلی، انور سعید طاہر چوتھی مرتبہ ضلع منڈی بہائوالدین میں بطور ڈی پی او تعینات، اس سے پہلے انور سعید طاہر ضلع حافظ آباد میں بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعینات تھے.
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 3 اکتوبر 2022) منڈی بہاوالدین میں 2 ماہ قبل اگست میں تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز سندھو کو تبادلہ کر کے لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ انکی جگہ پر انور سعید کنگرا کو بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں.
یہ بھی پڑھیں: نعیم عزیز سندھو منڈی بہائوالدین کے نئے ڈی پی او تعینات
یاد رہے کہ انور سعید کنگرا ضلع منڈی بہائوالدین میں 3 مرتبہ بطور ڈسٹرکٹ پولیس آٍفیسر اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں اور اب منڈی بہائوالدین بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چوتھی مرتبہ تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں. انور سعید کنگرا اس سے پہلے ضلع حافظ آباد میں بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعینات تھے.