مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ گیس بحران کے باعث تقریباً 4 ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار بند ہو گئی ہے جب کہ درآمدی گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس بھی سسٹم سے باہر ہیں۔
ذرائع کے مطابق مہنگے فرنس آئل پلانٹس سے بجلی کی پیداوار بھی روک دی گئی ہے۔ توانائی کی قلت کے باعث ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔
Loadshedding schedule April 2026
شہری علاقوں میں 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ جن علاقوں میں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں یہ دورانیہ 14 سے 16 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق پاور کمپنیوں کو مختص کوٹے کا نصف حصہ فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ درآمدی گیس کی بحالی تک بجلی کی پیداوار متاثر رہے گی۔
مہنگے فرنس آئل کے استعمال سے بجلی کی پیداوار میں 8 روپے تک اضافے کا خطرہ ہے، اسی لیے فوری لوڈ شیڈنگ کے ذریعے مہنگی بجلی کی پیداوار سے گریز کیا جا رہا ہے۔
