بجلی کے نظام کو جدید بنانے کی اہم پیش رفت، سمارٹ میٹرز کی تنصیب لازمی قرار

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سمارٹ میٹرنگ منصوبے کے آغاز سے بجلی کے نظام کو جدید بنانے کی طرف اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پاور ڈویژن اور آئی ایف سی کے درمیان ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز کے معاہدے کے تحت تقریباً 10 ملین کنکشنز پر سمارٹ میٹرز لگانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کے لیے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

وزیراعظم کے ویژن کے تحت بجلی کی ترسیل کے نظام کی ڈیجیٹل تبدیلی میں تیزی آرہی ہے۔ سمارٹ میٹرنگ بجلی کی چوری کو روکے گی اور بلنگ سسٹم میں شفافیت لائے گی۔ سمارٹ میٹر کی قیمتوں میں 40 فیصد کمی عالمی مسابقتی عمل کے ذریعے ممکن تھی۔

بجلی کے نئے کنکشن کے لیے سمارٹ میٹرز کی تنصیب کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ روایتی میٹروں کے رول آؤٹ کا خاتمہ جدید ڈیجیٹل نظام کی جانب ایک عملی قدم ہے۔

تھری فیز صارفین کے تمام میٹرز کو مرحلہ وار سمارٹ میٹرز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تجارتی اور صنعتی صارفین کو ڈیجیٹل سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔

ناقص میٹروں کے مسئلے کے حل کے لیے موثر اقدامات کیے گئے اور نیپرا کی منظوری سے اس عمل کو تیز کیا گیا۔ سمارٹ میٹرز کی تنصیب سے بحالی میں بہتری اور نقصانات کو کم کرنے کی امید ہے۔

پاور سیکٹر میں اصلاحات سے مالی استحکام اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ حکومت عوام کو قابل اعتماد اور معیاری بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بجلی کے نظام کو جدید بنانے کی اہم پیش رفت، سمارٹ میٹرز کی تنصیب لازمی قرار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!