Tag: DPO mandi bahauddin

  • لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین ڈی پی او منڈی بہاءالدین تعینات

    لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین ڈی پی او منڈی بہاءالدین تعینات

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 12 ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان احمد محی الدین کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین تعینات کردیا گیا. ڈی پی او منڈی بہاؤالدین رضا صفدر کاظمی کورس پر روانہ. نوٹیفیکیشن جاری.

    ضلع منڈی بہاءالدین میں 1 سال سے زائد عرصہ تک تعینات رہنے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی کو تبدیل کر کے لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کو منڈی بہاءالدین کا نیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے.

    dpo mandi bahauddin

    سید رضا صفدر کاظمی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین تعینات

    سید علی کو ڈی پی او ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیا.ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کو ڈی پی او سرگودھا تعینات کردیا گیا. بلال ظفر شیخ کو ڈی پی او شیخوپورہ تعینات کردیا گیا. کامران ممتاز کو ڈی پی او لودھراں تعینات کردیا گیا . ڈی پی او لودھراں حسام بن اقبال کورس پر روانہ

    مستنصر عطا باجوہ کو ڈی پی او گجرات تعینات کردیا گیا. ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کورس پر روانہ . محمد عبداللہ لک کو ڈی پی او بھکر تعینات کردیا گیا. ڈی پی او بھکر محمد نوید کو اے آئی جی فنانس تعینات کردیا گیا. ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کو اے آئی جی آپریشنز تعینات کردیا گیا.

    منڈی بہاءالدین کے افسران کی لسٹ دیکھیں

  • بچی اغوا کیس:لاہور ہائی کورٹ نےڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو طلب کر لیا

    بچی اغوا کیس:لاہور ہائی کورٹ نےڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو طلب کر لیا

    منڈی بہائوالدین: اڑھائی ماہ سے تین ماہ کی بچی ہبہ چودری کا اغوا لاہور ہائی کورٹ نے 23 اگست کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

    منڈی بہاؤدین کے تھانہ سٹی میں درج مقدمہ کو اڑھائی ماہ کا عرصہ گزر چکا لیکن ابھی تک تین ماہ کی عمر میں اغوا ہونے والی بچی کا کوئی سراغ لگانے میں پولیس کے تمام وسائل ناکام رہے. بچی کے اغوا کی تفتیش سی آئی اے منڈی بہاءالدین بھی مددگار کے طور پر کام کر رہی ہے لیکن ابھی تک پولیس معصوم بچی کے اغوا کے معاملے کو سلجھانے میں ناکام ہے

    جس بنیاد پر ڈیڑھ ماہ قبل لاہور ہائی کورٹ نے نوٹس لیا. ایڈوکیٹ ہائی کورٹ رستم نواب لک کے مطابق مورخہ 21 اگست کو لاہور ہائی کورٹ نے ایس ایچ او تھانہ سٹی کی سرزنش کرتے ہوئے ڈی پی او منڈی بہاؤدین کو 23 اگست کو ذاتی حیثیت میں لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا حکم صادر فرمایا .

    ایڈوکیٹ رستم نواب لک کے مطابق ڈی ایس پی صدر منڈی بہاؤالدین اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کی بدترین نااہلی کی وجہ سے اغوا کے مقدمے میں زیرو پراگرس کی بنیاد پر ہائی کورٹ نے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو ذاتی حیثیت میں ہائی کورٹ پیش ہو کر اس مقدمے کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم صادر کیا

    یاد رہے کہ عرصہ ڈھائی ماہ سے یہ مقدمہ منڈی بہائوالدین میں انتہائی سنجیدہ نوعیت اختیار کرتا جا رہا ہے اور بچی جو کہ انتہائی معصوم جان ہے کو پولیس بازیاب کروانے میں ابھی تک مکمل طور پر ناکام ہے

  • زاہد محمود گوندل شہید پولیس ڈرائیونگ سکول کی اپ گریڈیشن اورای ٹیسٹنگ کا افتتاح

    زاہد محمود گوندل شہید پولیس ڈرائیونگ سکول کی اپ گریڈیشن اورای ٹیسٹنگ کا افتتاح

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین رضا صفدر کاظمی نے زاہد محمود گوندل شہید پولیس ڈرائیونگ سکول کی اپ گریڈیشن اورای ٹیسٹنگ کا افتتاح کر دیا.

    منڈی بہاؤالدین(ایم.بی.ڈین نیوز 13 جون 2023) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کیویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین رضا صفدر کاظمی نے زاھد محمودگوندل شہید پولیس ڈرائیونگ سکول میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد طارق شفیع کے ہمراہ پولیس ڈرائیونگ سکول کی اپ گریڈیشن اور E-Testing Room کا افتتاح کیا.

    شہریوں کو سہولیات فرام کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے گئے ہیں اور داخلہ لینے والے سٹوڈنٹس کے لیے ڈرائیونگ ٹیسٹ,سائنز ٹیسٹ کی تمام سہولیات موجود ہیں, ڈرائیونگ سکول میں کسی بھی صوبہ یا ضلع کے لوگ داخلہ لے سکتے ہیں لیڈیز کے لیے لیڈیز انسٹرکٹر موجود ہیں ڈرائیونگ سکول کا عملہ 24گھنٹے ہمہ وقت دستیاب ہوتا ہے.

    زاھد محمود گوندل شہید پولیس ڈرائیونگ سکول گوجرانوالہ ریجن کا واحد ادارہ ہے جس میں E-Testing کلاس روم کا آغاز کیا گیا ہے سٹاف کی محنت اور بھر پور توجہ سے اب ڈرائیونگ سکول مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا،ڈی پی او منڈی بہاؤالدین نے کلاس روم کا وزٹ کیا اور کامیاب ہونے والے سٹوڈنٹس میں اسناد بھی تقسیم کیں.

  • ساجد حسین کھوکھر منڈی بہائوالدین کے نئے ڈی پی او تعینات

    ساجد حسین کھوکھر منڈی بہائوالدین کے نئے ڈی پی او تعینات

    منڈی بہائوالدین ضلعی پولیس میں بڑی تبدیلی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید طاہر منڈی بہائوالدین سے تبدیل. انکی جگہ ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر منڈی بہاوالدین کے نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعینات. نوٹیفکیشن جاری

    منڈی بہائوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 7 فروری 2023) 4 ماہ تک ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین ڈیوٹی سرانجام دینے والے انور سعید طاہر کا تبادلہ سینٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور کر دیا گیا. انکی جگہ ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر جو کہ پہلے 2 دفعہ منڈی بہائوالدین میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے چکے ہیں، انکا تبادلہ منڈی بہائوالدین کر دیا گیا ہے.

    یاد رہے کہ ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر اس کے پہلے 15 جون 2021 کو بطور ڈسٹرکٹ پولیس منڈی بہائوالدین میں تعینات ہوئے تھے. اسکے بعد 28 جون 2022 میں ساجد حسین کھوکھر بطوری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین اپنی ڈیوٹی سر انجام دے چکے ہیں.

    یہ بھی پڑھیں: انور سعید طاہر چوتھی مرتبہ منڈی بہائوالدین میں بطور ڈی پی او تعینات

    انور سعید طاہر 3 اکتوبر 2022 کو منڈی بہاوالدین میں بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعینات ہوئے تھے. اس سے پہلے انور سعید کنگرا ضلع منڈی بہاوالدین میں 4 مرتبہ بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے چکے ہیں.

  • انور سعید کنگرا نئے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین تعینات، چارج سنبھال کرکام شروع کردیا

    انور سعید کنگرا نئے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین تعینات، چارج سنبھال کرکام شروع کردیا

    منڈی بہاوالدین انور سعید کنگرا نئے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین تعینات چارج سنبھال کرکام شروع کردیا۔ اس سے پہلے انور سعید طاہر ضلع حافظ آباد میں بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعینات تھے.

    منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 6 اکتوبر 2022) تفصیلات کے مطابق ڈی پی او منڈی بہاوالدین انور سعید کنگرا کی آمد. SHO’s.SDPO’s ،ہیڈ برانچز و دیگر افسران/ ملازمین نے انکو احسن انداز میں خوش آمدید کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور گلدستے پیش کئے گئے۔

    یہ بھی پڑھیں: انور سعید طاہر چوتھی مرتبہ منڈی بہائوالدین میں بطور ڈی پی او تعینات

    انور سعید کنگرا کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ جس کے بعد انور سعید کنگرا ڈی پی او نے یادگار شہداء پر حاضری دی، اور پھولوں کا گلدستہ چڑھایا اور شہداء کی مغفرت کیلئے دعا کی. منڈی بہاوالدین پولیس ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے ضلع منڈی بہاوالدین میں بطور DPO چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے.

    منڈی بہاءالدین میں تعینات افسران کی لسٹ دیکھیں

    اہلیان منڈی بہاوالدین کیطرف سے نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او انور سعید کنگرا کا پر تپاک انداز میں خیر مقدم، مبارکباد، و نیک تمنآوں کا اظہار کیا گیا ہے. ڈی پی او منڈی بہاوالدین استقبال کے بعد اپنے دفتر میں گئے اور آج سے ہی کام کا آغاز شروع کردیا۔

  • ڈی پی او نے مختلف تھانوں میں موٹرسائیکلوں سے لیس محافظ سکواڈ فورس قائم کر دی

    ڈی پی او نے مختلف تھانوں میں موٹرسائیکلوں سے لیس محافظ سکواڈ فورس قائم کر دی

    منڈی بہاوالدین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز سندھو نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ضلع کے تھانوں میں محافظ سکواڈ فورس قائم کر دی، 81 موٹر سائیکل پر پولیس کے جوان گلی محلوں میں گشت کریں گے، مانیٹرنگ کیلئے تھانوں کی سطح پر کنٹرول روم قائم کر دیا گیا

    منڈی بہائوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 20 ستمبر 2022 ) منڈی بہاءالدین میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز سندھو کی جانب سے ضلع بھر میں جدید سہولیات سے لیس 81 موٹرسائیکل پر مشتمل محافظ اسکواڈ فورس قائم کرنے کی افتتاحی تقریب پولیس لائن میں ہوئی.

    یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین میں موٹربائیک ایمبولنس سروس کا آغاز

    اس موقع پر ڈی پی او نعیم عزیز سندھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی اور بروقت کرائمز سپاٹ رسپانس کیلئے محافظ اسکواڈ فورس پوری تندہی کے ساتھ فرائض سرانجام دے گی، اسکواڈ کے جوان جدید اسلحہ، وائرلیس سسٹم سے لیس ہوں گے.

    ڈی پی او نعیم عزیز سندھو نے کہا کہ لاقانونییت اور جرائم کے خاتمہ کے لیے اقدامات فرائض منصبی میں شامل ہیں ضلع میں سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے محافظ سکواڈ قائم کیا گیا ہے، انہیں کنٹرول کرنے کیلئے تھانوں کی سطح پر سسٹم قائم کیا گیا ہے اور وہ وائرلیس کنٹرول کی خود نگرانی کریں گے

  • نئے تعینات ہونیوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    نئے تعینات ہونیوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    منڈیہ بہائوالدین میں نئے تعینات ھونیوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

    منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 4 اگست 2022) شہید زاھد محمود گوندل پولیس لائنز میں یادگارِ شہدا پر حاضری دی،پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقعہ پر ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹر منڈی بہاوالدین خالد محمود نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا استقبال کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: نعیم عزیز سندھو منڈی بہائوالدین کے نئے ڈی پی او تعینات

    اور پرسنل اسٹاف ڈسٹرکٹ پولیس آفس منڈی بہاوالدین کا تعارف بھی کرایا۔ اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز کا کہناتھا کہ اپنی اس تعیناتی کو عبادت سمجھ کر کرنا اولین ترجیح ھے۔ ترجمان پولیس۔

  • نعیم عزیز سندھو منڈی بہائوالدین کے نئے ڈی پی او تعینات

    نعیم عزیز سندھو منڈی بہائوالدین کے نئے ڈی پی او تعینات

    نعیم عزیز سندھو بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین تعینات، انور سعید طاہر کے آرڈرز روک دئیے گے. نوٹیفکیشن جاری

    منڈی بہائوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 3 اگست 2022) انور سعید طاہر کے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین تعیناتی کے آرڈرز روک دئیے گئے، انکی جگہ نعیم عزیز سندھو کو بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین تعینات کر دیا گیا. نوٹیفکیشن جاری

    یہ بھی پڑھیں: ڈی پی او منڈی بہائوالدین ایک دفعہ پھر تبدیل

    یاد رہے کہ ان سے پہلے ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر کو تبدیل کر کے انکی جگہ انور سعید طاہر کو بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے تھے. جس کے بعد انکی جوائننگ نہ ہو سکی، اس سیٹ پر محمد رضوان احمد خان کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین کا اضافی چارج سونپا گیا تھا.

  • ڈی پی او منڈی بہائوالدین ایک دفعہ پھر تبدیل

    ڈی پی او منڈی بہائوالدین ایک دفعہ پھر تبدیل

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر تبدیل، انکی جگہ انور سعید طاہر کو بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے گئے.

    منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 27 جولائی 2022) منڈی بہائوالدین کی ضلعی انتظامیہ میں بڑی تبدیلی. 1 ماہ قبل تعینات ہونے والے ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر کو منڈی بہائوالدین سے تبدیل کر کے سینٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے.

    یہ بھی پڑھیں: ساجد حسین کھوکھر منڈی بہائوالدین نے نئے ڈی پی او تعینات

    انکی جگہ پر انور سعید طاہر کو بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں. یاد رہے کہ انور سعید طاہر اس سے پہلے 2 دفعہ بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین میًں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں جبکہ اب پھر تیسری دفعہ انکو منڈی بہائوالدین میں تعینات کر دیا گیا ہے.

    ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر نے 28 جون 2022 کو بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین اپنا چارج سمنبھالا تھا جبکہ ٹھیک 1 ماہ بعد آج 27 جولائی 2022 کو انکا تبادلہ کر دیا گیا.

    dpo mandi bahauddin name

  • ساجد حسین کھوکھر منڈی بہائوالدین نے نئے ڈی پی او تعینات

    ساجد حسین کھوکھر منڈی بہائوالدین نے نئے ڈی پی او تعینات

    منڈی بہائوالدین ضلعی پولیس میں بڑی تبدیلی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید طاہر منڈی بہائوالدین سے تبدیل. انکی جگہ ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر منڈی بہاوالدین کے نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعینات. نوٹیفکیشن جاری

    منڈی بہائوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 28 جون 2022) 6 ماہ تک ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین ڈیوٹی سرانجام دینے والے انور سعید طاہر کا تبادلہ سینٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور کر دیا گیا. انکی جگہ ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر جو کہ پہلے بھی منڈی بہائوالدین میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے چکے ہیں، انکا تبادلہ منڈی بہائوالدین کر دیا گیا ہے.

    یاد رہے کہ ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر اس کے پہلے 15 جون 2021 کو بطور ڈسٹرکٹ پولیس منڈی بہائوالدین میں تعینات ہوئے تھے 5 ماہ ڈیوٹی سر انجام دینے کے بعد 30 نومبر 2021 کو انکا تبادلہ منڈی بہائوالدین سے سینٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور بھیج دیا گیا تھا.

    یہ بھی پڑھیں: انور سعید طاہر ڈی پی او منڈی بہاءالدین تعینات، نوٹیفکیشن جاری

    انکے ٹرانسفر کے بعد انکی جگہ ایس پی انویسٹیگیشن منڈی بہاءالدین انور سعید طاہر کو بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین کا اضافی چارج سونپ دیا گیا تھا. جبکہ انور سعید طاہر کو 21 دسمبر 2021 کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا.

    District Police Officer Mandi Bahauddin

    منڈی بہائوالدین میں روز بروز بڑھتے ہوئے قتل و چوری اور ڈکیتی کی واردات کو کنٹرول کرنے میں نئے ڈی پی او منڈی بہائوالدین ساجد حسین کھوکھر کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں، یہ انکی کارکردگی، وقت اور عوام کا فیصلہ بتائے گا.