لاہور ہائیکورٹ میں محمد خان بھٹی کی ڈی جی اینٹی کرپشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو 24 مئی کے لیے نوٹس جاری کر دیئے۔
جسٹس انوارالحق پنوں نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن کو مقدمہ درج کرنے سے روکنے کا حکم دیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن نے عدالتی حکم کے باوجود ایک اور مقدمہ دائر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد خان بھٹی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین منتقل
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن کا عدالتی حکم نہ ماننا توہین عدالت ہے، استدعا کی گئی کہ ڈی جی اینٹی کرپشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔