جلائو گھیراو کرنے اور سڑک بند کرنے کے جرم میں پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف ایف آئی آر درج

منڈی بہائوالدین میں جلائو گھیراو کرنے اور سڑک بند کرنے کے جرم میں پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی.

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 11 مئی 2023) حاجی امتیاز احمد ایم این اے، طارق محمود ساہی سابق ایم پی اے، راشد محمود ساہی، بلال عنایت، سنی راجپوت، ملک عدنان، طیب شاہ بخاری، محمودالحسن، محمد آصف، میجر ذوالفقار، مزمل فیاض، حمزہ علی، ملک رشید، ظہیر عباس، سید جاد حسین، میان عثمان علی بمعہ 25 کس نامعلوم کاکنان کیخلاف کالج چوک میں جلائو گھیراو کرنے، سڑک بند کرنے اور ٹائروں کو آگ لگانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق حکومت کی جانب سے جلسے جلوس وغیرہ کرنے پر پابندی عائد ہو چکی ہے جس کی خلاف ورزی پر ان کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں