muhammad khan bhatti

محمد خان بھٹی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین منتقل

منڈی بہاؤالدین(نمائندہ جنگ)مبینہ کرپشن کیس میں گرفتار سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین منتقل کردیا گیا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو تعمیراتی منصوبے میں مبینہ کرپشن کے الزام میں درج مقدمے پرسات روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سینیر سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا ، دوران سماعت محکمہ انٹی کرپشن کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی

یہ بھی پڑھیں: ترقیاتی منصوبوں میں نقصان کا الزام، پرویز الٰہی اور دیگر کے خلاف نیب انکوائری شروع

جسے عدالت نے مسترد کردیا اور ملزم کو جوڈیشل کسٹڈی میں بھجوادیا جس پر محمد خان بھٹی کو ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین منتقل کردیا گیا ۔ انٹی کرپشن ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی پرسڑک کی تعمیر کے منصوبے میں مبینہ کرپشن کے الزام میں محکمہ انٹی کرپشن منڈی بہاؤالدین میں مقدمہ درج ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں