How to earn money online at home?

گھر بیٹھے Online پیسے کیسے کمائیں؟

چند برسوں کے دوران جدید ٹیکنالوجی نے دنیا کے کئی روایتی کاموں کو بدل کر رکھ دیا جن میں سے ایک روزگار بھی ہے، لوگوں میں روایتی Jobs کے بجائے گھر بیٹھے کام کرنے کا رجحان تیزی سے برھ رہا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران مہنگائی نے متوسط طبقے کو شدید پریشان کیا اور ہر دوسرے شخص کا یہی رونا ہے کہ مہنگائی نے اسکی کمر توڑ دی ہے، ایسے میں ہر کوئی اپنی آمدنی میں اضافے کیلئے نئے ذرائع کی تلاش میں ہے، آج ہم آپ کو اس آرٹیکل میں بتائیں گے کہ انٹرنیٹ پر گھر بیٹھے کیسے پیسے کماسکتے ہیں۔

آن لائن کمانے کے طریقے

آن لائن کمائی یا آمدنی کے بے شمار طریقے ہیں جن میں ای کامرس، فری لانسنگ اور بلاگنگ وغیرہ شامل ہیں۔

– ای کامرس

ای کامرس ایک ایسا ذریعہ ہے جس کے ذریعے دنیا بھر کے گاہکوں کو سامان فروخت کیا جاتا ہے، ایسی کئی ای کامرس ویب سائٹس ہیں جن کے ذریعے آپ گھر بیٹھے اپنی مصنوعات کو دنیا میں کہیں بھی فروخت کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں جلد ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم لایا جارہاہے، شعیب صدیقی
پوری دنیا میں آن لائن شاپنگ کافی مقبول ہے اور بعض ممالک میں تو لوگ کرتے ہی آن لائن شاپنگ ہیں، پاکستان میں بھی آن لائن شاپنگ کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، تو یہ بہترین وقت ہے کہ آپ اپنے بزنس کو آن لائن لائیں اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں اپنی مصنوعات بیچیں۔

ای کامرس کی مشہور ویب سائٹس یہ ہیں۔

  1. daraz.pk
  2. olx.com.pk
  3. amazon.com
  4. aliexpress.com
  5. alibaba.com

– فری لانسنگ

فری لانسنگ سے مراد ہے کہ وہ خدمات جو آپ کسی بھی ادارے یا کمپنی سے منسلک ہوئے بغیر فراہم کرسکیں، یہ کچھ بھی ہوسکتا ہے، تحریری مواد، ایپ ڈیولپمنٹ، سافٹ ویئرز کی تیاری، ڈیٹا انٹری یہاں تک کہ ٹیوشن دینا بھی شامل ہے۔

فری لانسنگ کے آغاز میں آپ مختلف فری لانسنگ ویب سائٹس پر اپنا اکاؤنٹ بنائیں، اپنی سیلز اور مارکیٹنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں اور اپنے آپ کو کام کے لیے ایک بہترین امیدوار بنا کر پیش کریں۔

یاد رکھیں آج کل ان ویب سائیٹس پر بہت زیادہ مقابلہ ہے اور ہر لحاظ سے بہترین شخص کو ہی کام ملتا ہے۔ ان ویب سائیٹس پر مختلف اقسام کے پراجیکٹ شائع ہوتے رہتے ہیں، ان پر اپلائی کریں اور کام ملنے پر بہترین انداز میں کر کے ڈیلیور کریں۔

فری لانسنگ کیلئے آپ ان ویب سئٹس پر اکاؤنٹ بناکر کام تلاش کرسکتے ہیں۔

  1. فری لانسر
  2. فائیور
  3. پی پی ایچ
  4. اپ ورک

– بلاگنگ

بلاگنگ کے ذریعے لوگ کافی عرصے سے آن لائن پیسے کما رہے ہیں، اس میں آپ wordpress یا بلاگر کی مدد سے ایک ویب سائیٹ یا بلاگ بناتے ہیں جس پر مفید مواد شائع کرکے اپنے قارئین کا ایک حلقہ قائم کرتے ہیں اور پھر مختلف Monetization کے ذرائع جیسا کہ گوگل ایڈ سینس، کورسز، ای بکس یا پھر ایفلی ایٹ کے ذریعے کمائی کرتے ہیں۔

– یوٹیوب

اگر آپ کو کیمرے کے سامنے آتے ہوئے گبھراہٹ محسوس نہیں ہوتی اور آپ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں تو آپ بلاگنگ کی بجائے YouTube کو بھی اپنا کیرئیر بنا سکتے ہیں۔ یوٹیوب اس وقت گوگل کے بعد سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائیٹ ہے۔

اگر آپ یوٹیوب سے ارننگ کرنا چاہتے ہیں تو YouTube پر جائیں اور اپنا چینل بنا لیں ، چینل کی زبان انگلش ہو تو بہتر ورنہ اردو زبان میں بھی بے شمار چینل اچھی کمائی کر رہے ہیں، اب اپنے چینل کے لیے میعاری مواد بناتے جائیں اور اسے یوٹیوب پر اپلوڈ کرتے جائیں۔ آپ کے پاس شروع میں اگر اچھا کیمرہ نہیں ہے تو آپ موبائل کیمرے یا پھر کسی اچھے ویب کیم سے بھی ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔

امید ہے کہ آپ کو اس آرٹیکل کے ذریعے کچھ نہ کچھ رہنمائی ضرور ملی ہوگی تو آپ بھی ان میں س کسی بھی طریقے کا انتخاب کرکے آن لائن پیسے کماسکتے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں